ثاقب تنویر، ذیشان علی، حسنین جمال
انڈپینڈنٹ اردو

لنگر خانے میں کھانا کیا پی ٹی آئی حکومت کھلا رہی ہے؟

عمیر اصغر، مینیجر سیلانی ٹرسٹ اسلام آباد سے جب یہ سوال کیا گیا کہ حکومت کا اس سارے سیٹ اپ میں کردار کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ہمیں پلیٹ فارم ملا ہے، باقی کھانے پینے کا انتظام سیلانی ٹرسٹ خود کرے گا۔