حسنین جمال
اسلام آباد

ریچھ پال نہیں سکتے تو رکھتے کیوں ہو؟

بچہ تو بچہ ہوتا ہے یار، ریچھ کا ہو یا انسان کا، اور ماں بہرحال ماں ہوتی ہے۔ ایک ماں سے بچے کو علیحدہ کرنا اور اسے چڑیا گھر کے شوکیس میں سجا دینا پہلے ہی کتنا غیر انسانی ہے کجا آپ اس کی دیکھ بھال بھی نہ کر سکیں اور اسے مرنے کے لیے چھوڑ دیں؟