خواتین کا فٹبال ورلڈ کپ: سویڈن بھی سیمی فائنل میں

بدھ کو سویڈن ہالینڈ کے خلاف لیون میں میدان میں اترے گی۔ ہالینڈ نے اٹلی کو کواٹر فائنل میں دو صفر سے شکست دی تھی۔

سویڈن کی کھلاڑی جیت پر خوشی مناتے ہوئے۔(اے ایف پی)

فرانس میں جاری خواتین کے فٹبال عالمی کپ میں سویڈن نے رینی میں کھیلے گئے ایک دلچسپ میچ میں جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالفائی کر لیا ہے۔

سویڈن کا اب مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا۔ ہفتے کے مقابلے میں جرمنی کی لینا ماگل نے سولہویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن صوفیہ جیکبسن نے جلد ہے سویڈن کی جانب سے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا۔ کھیل کے دوسرے حصے میں سٹینا بلیکسٹینس نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو فاتح بنا دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اب آئندہ بدھ کو سویڈن ہالینڈ کے خلاف لیون میں میدان میں اترے گی۔ ہالینڈ نے اٹلی کو کواٹر فائنل میں دو صفر سے شکست دی تھی۔

سویڈن نے اس فتح سے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس سے قبل جعمے کو پہلے کھیلے گئے دو کواٹر فائنل میں امریکہ نے فرانس کو دو کے مقابلے ایک جبکہ انگلینڈ نے ناروے کو تین کے مقابلے صفر گول سے شکست دی تھی۔   

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال