بہرے کتے کی تصویر نے عالمی مقابلہ جیت لیا

کتوں کی تصاویر کے سب سے بڑے عالمی مقابلے میں جیتنے والے فوٹوگرافروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

29

مقابلے کی مجموعی  فاتح  اور اولڈیز کیٹیگری میں پہلی پوزیشن جیتنے والی ’ڈریمنگ مرلین‘ کی تصویر (فوٹوگرافر: ڈینیس شیوکی)

کتوں کی تصاویر کے سب سے بڑے عالمی مقابلے میں جیتنے والے فوٹوگرافروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کتوں کی بقا کے لیے کام کرنے والے ادارے کینل کلب کے زیرانتظام اس سال کے ’ڈاگ فوٹوگرافر آف دا ایئر‘ مقابلے میں کتوں سے پیار کرنے والے ہزاروں فوٹوگرافروں نے اپنی تصاویر بھیجیں۔

اس سال اول انعام جیتنے والی فوٹوگرافر ڈینیس شیوکی رہیں، جنہوں نے ’ڈریمنگ مرلین‘ کے نام سے انٹری جمع کروائی۔ یہ ایک 14 سالہ بہرے ریسکیو کتے مرلین کی تصویر ہے جسے اس کے مالک جانوروں کے ایک شیلٹر ہوم سے گھر لائے تھے۔

ڈینیس اس مقابلے کی مجموعی فاتح قرار پائیں اور اولڈیز کیٹیگری میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔

اس کے لیے انہیں اپنی لی گئی تصویر کی آئل پینٹنگ ملے گی جو ایوارڈ یافتہ آرٹسٹ سارہ ایبٹ بنائیں گی۔

مقابلے میں مجموعی طور پر جیتنے والے کے علاوہ دیگر کیٹیگریز مثلاً ’پپیز‘، ’پو ٹریٹ‘، ’ ڈاگز ایٹ ورک‘ اور ’ریسکیو ڈاگز‘ میں بھی انعام دیے گئے۔

جیتنے والی تصاویر کی نمائش کینل کلب لندن میں 5 جولائی سے 3 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

 

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی