ڈھکن کھول چیلنج: مہوش حیات بازی لے گئیں

چیلنج کا آغاز سب سے پہلے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں نے کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ڈھکن کھول چیلنج کی دھوم ہے۔ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی باٹل کیپ چیلنج یا ڈھکن کھول چیلنج کو کایمابی سے پورا کر کے خوب داد وصول کی ہے اور دیگر پاکستانی اداکاروں کو چیلنج بھی کیا ہے۔

باٹل کیپ چیلنج کا مقصد فلائنگ کِک کے ذریعے بوتل کو گرائے بغیر بوتل کے ڈھکن کو اڑانا ہے۔

اس چیلنج کا آغاز سب سے پہلے مکسڈ مارشل آرٹس کے اتھلیٹس نے شروع کیا تھا جس کہ بعد ہالی وڈ اداکار جیسن سٹیتھم نے اس چیلنج کو اپنایا اور اب یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

مہوش حیات کے چیلنج کے بعد اب سوال یہ اٹھایا جا رہا ہے کہ کتنے پاکستانی اداکار اب اس چیلنج کو قبول کریں گے اور بوتلوں کے ڈھکن اڑائیں گے؟

 

(ویڈیو بشکریہ: ٹوئٹر/انسٹاگرام - مہوش حیات، جیسن سٹیتھم، اکشے کمار، ٹائیگر شروف، سدھارتھ ملہوترا)

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ