’آنکھیں نہیں ہیں جو الٹی طرف سے آ رہے ہو‘

ذیشان پرویز نے انیمیٹڈ ویڈیوزکے ذریعے لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے پبلک سروس مسجز تو عام ہیں لیکن پشاور سے تعلق رکھنے والے ذیشان پرویز نے انیمیشنز کے ذریعے لوگوں میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

ذیشان کی پہلی ویڈیو میں ٹریفک لین کی خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں ٹریفک جیم کا مسئلہ اجاگر کیا گیا ہے۔

ذیشان کا کہنا ہے کہ کچھ نیا دکھا کر آپ لوگوں کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ مستقبل میں دیگر معاشرتی مسائل پر بھی ایسی ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پذیرائی ملی ہے اور صارفین ان سے مزید ایسی ویڈیوز بنانے کی فرمائش کر رہے ہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی