اوبر کی ہیلی کاپٹر سروس

اوبر کے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ صارفین کو دستیاب اس سہولت کا کرایہ 200 سے 225 ڈالرز ہوگا

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کی نئی ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز امریکہ کے شہر نیویارک میں ہو گیا ہے۔

منگل کو سب سے پہلی ہیلی رائڈ مین ہٹن سے اڑی اور کوئنز میں واقع جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پراتری۔

اوبر کے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ صارفین کو دستیاب اس سہولت کا کرایہ 200 سے 225 ڈالرز ہوگا اور ہوائی اڈے تک رائیڈ تقریباً آٹھ منٹ کی ہو گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اوبر 2023 تک ایئر سروس بھی متعارف کروانے کا خواہش مند ہے جو ہیلی کاپٹر ٹیکسی جیسی ہو گی اور اندورن شہر ہوائی سفر ممکن بنائے گی۔

اس سے صارفین کو وقت بے وقت ٹریفک میں پھنسنے سے نجات بھی ملے گی۔

 

 

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی