گیارہ سو ڈالر فی کلو بکنے والا پنیر

سربیا کے ’زیساویکا نیچر ریزرو‘ میں گدھی کے دودھ سے بنا چھ سے 16 کلو پنیر سالانہ فروخت کیا جاتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا مہنگا ترین پنیر کہاں فروخت ہوتا ہے؟

سربیا میں اور وہ بھی گدھی کے دودھ سے۔

یہ پنیر سربیا کے زیساویکا نیچر ریزرو میں بنایا جاتا ہے اور گیارہ سو ڈالر فی کلو بکتا ہے۔

زیساویکا نیچر ریزرو کے ڈائریکٹر سلوبودان سیمک کے مطابق: ’گدھی کا دودھ سانس اور پھیپھڑوں کے امراض کے لیے مفید ہوتا ہے۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس ریزور پر سلوبودان کے پاس 200 سے زائد گدھے ہیں اور ہر سال یہاں گدھی کے دودھ سے بنا چھ سے 16 کلو پنیر فروخت کیا جاتا ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا