مراکش کی بلیاں جو خوش، مطمئن اور پرسکون ہیں

بحرِ اوقیانوس کے ساحل پر واقع مراکش کا الصویرہ شہر بلیوں اور ان کو پیار کرنے والے انسان دوستوں کو سچی خوشی دیتا ہے۔

10

ہر روز کشتیاں بھر کے تازہ مچھلیاں یہاں آتی ہیں (سین ضرن)

چھٹیاں منانے کے لیے جانے والے لوگ دو طرح کے ہوتے ہیں۔ وہ سنجیدہ لوگ جو کہیں جاتے ہی مقامی بلیوں کے پاس جا پہنچتے ہیں اور وہ بہکے ہوئے لوگ جو ایسا نہیں کرتے۔

جہاں استنبول، روم اور دوسری جگہیں ’ٹریول کیٹ‘ جنت کہلانے کے مقابلے میں ہیں، وہیں مراکش کا پرسکون شہر الصويرہ خاموشی سے اس معاملے میں آگے بڑھ رہا ہے۔

سمندر کے کنارے واقع  خوبصورت الصویرہ شہر مراکش کے دوسرے شہروں کی طرح مصروف نہیں ہے۔ یہ ایک عرصے سے اپنے سمندری کھیلوں اور سی فوڈ ریسٹورنٹس کے لیے مشہور رہا ہے۔

اب یہ مشہور زمانہ ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ فلمائے جانے کی وجہ سے بھی مشہور ہو گیا ہے۔

البتہ الصویرہ کے بارے میں چھپنے والی گائیڈز میں اس بات کا ذکر کم ہی ملتا ہے کہ یہ غیرسرکاری طور پر بلیوں کی جنت ہے۔ بحرِ اوقیانوس کے ساحل پر واقع یہ جگہ بلیوں اور ان کو پیار کرنے والے انسان دوستوں کو سچی خوشی دیتی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

الصویرہ کی بندرگاہ ممکنہ طور پر مراکش کی خوش ترین بلیوں کی کالونی ہے۔ کھاتی پیتی اور مکمل پرسکون یہ بلیاں ملک بھر میں دوسری بلیوں کے بالکل برعکس ہیں۔

کیوں؟ شاید اس لیے کہ ان کی زندگی میں روز مچھلی کی سپلائی یقینی ہے۔ ان کی ضرورت سے بھی زیادہ تازہ مچھلی: سارڈینز، بیراکوڈاز، ایلز اور سب کچھ۔!

الصویرہ کی بلیاں اس کا پورا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

الصویرہ کے مچھیروں کا ان بلیوں سے خاص تعلق ہے۔ وہ انہیں مچھلیوں کے اچھے ٹکرے بھی دیتے ہیں اور پیار بھی کرتے ہیں۔ مچھلیوں کی باقیات، جو روایتی طور پر بلیوں کے کھانے کے لیے ہوتی ہیں، اس بندرگاہ پربگلوں کے لیے چھوڑ دی جاتی ہیں۔

بھرے پیٹ یہ بلیاں مچھیروں کے نرم جالوں کے بستر پر سمندر کی تیز ہواؤں سے دور پرسکون سوتی ہیں۔

کیا کوئی ان کے ساتھ جگہ بدلنا چاہے گا؟

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات