مونچھ ہے تو سب کچھ ہے

سربیا سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ زوران لازاروک نے طویل مونچھیں رکھنے کے مقابلے میں اول انعام حاصل کیا ہے۔

اس دنیا میں بسنے والا ہر انسان کوئی نہ کوئی شوق رکھتا ہے، لیکن چند لوگ ہی ایسے ہوتے ہیں جن کا شوق دیکھ کر سامنے والے چونک جاتے ہیں۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے زوران لازاروک بھی ایسے ہی ایک شخص ہیں، جنہیں لمبی مونچھیں رکھنے کا شوق ہے۔

وہ 2011 سے اپنی مونچھیں بڑھا رہے ہیں، جو اب 140 سینٹی میٹر طویل ہوچکی ہیں۔

زوران کہتے ہیں: ’جب میں ریٹائر ہوا تو میں نے خود سے کہا کہ میں اپنی مونچھوں کو کم از کم اتنا بڑھاؤں گا کہ میں انہیں اپنے کانوں کے گرد لپیٹ سکوں اور اب میں ایسا کرسکتا ہوں۔‘

زوران  نے حال ہی میں سب سے طویل مونچھیں رکھنے کے مقابلے میں اول انعام حاصل کیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا