بہترین عورت وہ ہے جو اپنی ذاتی رائے رکھے: انجلینا جولی

اینجلینا جولی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خواتین وہ  ہیں جوآواز بلند کریں گی اور اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گی چاہے ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے یا انہیں قید کردیا جائے یا پھر ان کے خاندان یا برادری انہیں چھوڑ دے۔

خواتین کے میگزین ’ایل یوکے‘ کے ستمبر کے شمارے کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں اینجلینا نے بتایا: ’اس سے زیادہ پرکشش کچھ نہیں کہ کوئی خاتون آزاد مرضی کی مالک ہو اور اپنی ذاتی رائے رکھتی ہو‘ (اے ایف پی)

 

بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ اینجلینا جولی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی اس طرح تربیت کر رہی ہیں کہ وہ اپنی ظاہری وضع قطع پرذہنی صلاحیتوں کو ترجیح دینے کی اہمیت کو سمجھیں۔

خواتین کے میگزین ’ایل یوکے‘ کے ستمبر کے شمارے کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں اینجلینا نے بتایا: ’اس سے زیادہ پرکشش کچھ نہیں کہ کوئی خاتون آزاد مرضی کی مالک ہو اور اپنی ذاتی رائے رکھتی ہو۔‘

اینجلینا جولی نے مزید لکھا: ’میں اکثراپنی بیٹیوں سے کہتی ہوں کہ سب سے اہم کام جو وہ کرسکتی ہیں وہ یہ ہے کہ اپنی سوچ کو بلند کریں۔ آپ ہر وقت خوبصورت لباس پہن سکتی ہیں لیکن اگر آپ ذہنی طور مضبوط نہیں ہیں تو اس بات کی کوئی اہمیت نہیں ہے کہ آپ کیا پہنتی ہیں۔‘

ہالی ووڈ فلم ’ملیفیسنٹ‘ کی ہیروئن اینجلینا جولی کی سابق خاوند اداکاربریڈ پٹ سے تین بیٹیاں ہیں اور تین بیٹے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپنے مضمون میں اینجلیناجولی نے ایک جگہ دنیا میں زیادہ ’بری عورتوں کی ضرورت‘ کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے مضبوط خواتین کے بارے میں صنفی سطح پر گھسٹے پٹے خیالات کو للکارا کیا ہے۔

وہ کہتی ہیں:’خواتین کو دوسرے درجے پر رکھنے کے لیے اتنی توانائی کیوں صرف کی جاتی ہے؟‘انہوں نے ایسا لکھنے سے پہلے ان خواتین کا ایسی خواتین کے طور پر تعارف کرایا جو’ناانصافی اوربدسلوکی‘سے تھک چکی ہیں اور’قاعدے قانون پر چلنے‘ سے انکاری ہیں کیونکہ  ان کے خیال میں یہ خود ان کے لیے اور ان کے خاندانوں نے کے لیے بہترین نہیں ہیں۔

اینجلینا جولی نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خواتین وہ  ہیں جو’آواز بلند کریں گی اور اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گی چاہے ان کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے یا انہیں قید کردیا جائے یا پھر ان کے خاندان یا برادری انہیں چھوڑ دیں۔ اگرایسا ہونا کوئی برائی ہے توپھر دنیا کو مزید ایسی بری خواتین کی ضرورت ہے۔‘

اینجلینا جولی اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ اورخواتین کے حقوق کی پرجوش وکیل ہیں۔ دسمبر میں اداکارہ اور فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہنے والی خاتون نے مہمان کے طور پر بی بی سی کا پروگرام’ٹوڈے‘ایڈٹ کرایا تھا۔ انہوں نے اس موقعے کو کم ترقی یافتہ ممالک میں خواتین پر جنسی تشدد کا مسئلہ زیربحث لانے کے لیے استعمال کیا۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین