’خود پر یقین ہونا ضروری ہے‘

سپر سٹار کہانی ہے ایک عام سی لڑکی نوری کی جو حالات میں بہہ کر سپر سٹار بن جاتی ہے۔

اس عید الاضحٰی پر تین پاکستانی فلمیں سینماؤں کی زینت بن رہی ہیں جن میں بلا شبہ سب سے مقبول فلم ’سپر سٹار‘ ہے جس میں پاکستان کی سب سے بڑی سپر سٹار، ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

سپر سٹار کہانی ہے ایک عام سی لڑکی نوری کی جو حالات میں بہہ کر سپر سٹار بن جاتی ہے۔

انڈپینڈنٹ اردو نے کراچی میں ماہرہ خان سے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ ٹریلر اور گانوں سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ ماہرہ خان کا اب تک کا فلموں میں سب سے بےباک کام ہے۔

اس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ہم کام کرتے جاتے ہیں ویسے ویسے ہماری جھجھک دور ہوتی جاتی ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ ’جیسے میں نے ’بلّے بلّے‘ میں رقص کیا تھا ویسے نوری کے لیے نہیں کر سکتی تھی کیونکہ کہانی اور اس کردار کے لیے بہت ضروری تھا کہ میں اس طرح کھل کر ناچوں اور اس میں بھی میں بہت ڈر رہی تھی مگر پھر کر ہی لیا۔‘

’مورے سیاں میں مجھے بہت ہی شاہانہ انداز رکھنا تھا اور نوری مختلف تاثرات سے بھرا گانا تھا۔‘

ماہرہ خان کے خیال میں انہیں جِم جانا چاہیے البتہ وہ صحت مند کھانا کھاتی ہیں مگر گھر کا کھانا کھاتی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں ان دونوں گانوں کی مشق کا وقت بہت کم مِلا، اگر زیادہ مِلا ہوتا تو شاید یہ مزید بہتر بھی ہوسکتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ اب جب وہ نوری گانا دیکھتی ہیں تو نظر آتا ہے کہ دائیں بائیں کچھ بہتر ہوسکتا تھا۔ ’مگر یہ میرا جسم ہے اور میں خوش اور مطمئین ہوں‘۔

تو وہ کیا بات تھی کہ ماہرہ خان نے یہ فلم سائن کرلی اور نوری کا کردار قبول کر لیا۔ اس پر ماہرہ خان نے بتایا کہ اس کہانی میں کچھ خاص بات تھی، ایک تو اس فلم کی موسیقی، اور جس طرح سے آذان سمیع خان نے یہ فلم لکھی تھی اور جب مجھے اس نے یہ کہانی سنائی تو مجھے لگا کہ یہ مجھے کرنی چاہیے۔ تب سے اب تک میں نے کہا کہ یہ میں ہی کروں گی۔

’چیزوں کو پکڑے رکھنا امید ہے، چیزوں کو چھوڑ دینا یقین‘، کیونکہ یقین ایک بہت تگڑا لفظ ہے، کیونکہ آپ کو خود پر یقین ہونا بہت ضروری ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی فلم