سام سنگ: ’دنیا کے طاقتور ترین‘ سمارٹ فونز متعارف

گلیکسی نوٹ 10 کی قیمت 950 امریکی ڈالر جبکہ گلیکسی نوٹ 10 پلس 1100 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹ 10 کا کیمرہ پہلے سے بہتر کارکردگی کا حامل ہے جس میں تھری ڈی سکینگ کے ساتھ ساتھ آگمینٹڈ ریلیٹی فنکشن کے فیچرز بھی رکھے گئے ہیں (اے ایف پی)

سام سنگ نے دو نئے فلیگ شپ سمارٹ فون متعارف کروا دیے ہیں جن کے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ’دنیا کے طاقتور ترین‘ سمارٹ فونز ہیں۔

سام سنگ الیکٹرونکس کے سی ای او ڈی جی کوہ نے بروکلین نیو یارک میں ہونے والی ایک تقریب میں گلیکسی نوٹ 10 اور گلیکسی نوٹ 10 پلس متعارف کروائے۔

ڈی جی کوہ کا کہنا ہے کہ ’یہ دنیا کے طاقتور ترین فون کا سب سے جدید ورژن ہے۔‘

سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 پلس کا فائیو جی ورژن بھی تیار کرے گا جو کہ گلیکسی ایس 10 فائیو جی جیسا ہی ہو گا۔ یہ فونز مستقبل کی ٹیکنالوجی سے لیس اگلی نسل کے سام سنگ فونز کی دوسری ویوو ہوگی۔

ایپل کی جانب سے بھی 2020 تک اپنے فونز میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے والے فیچرز متعارف کروانے کی توقع ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈی جی کوہ کا کہنا ہے ’فائیو جی ہمیں نئے افق کی جانب لے جا رہا ہے اور سام سنگ ایجادات کی اس دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ ہمارے شہر پہلے سے محفوظ اور سمارٹ ہوں گے۔ سفری سہولیات زیادہ تیز اور قابل اعتماد ہوں گی۔‘

ان کی جانب سے اس موقعے پر سام سنگ کے انٹر کنیکٹڈ فائیو جی ویژن کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ جس کو ’ایکسپیرئینس انوویشن‘ کی ٹیگ لائن کا نام دیا گیا تھا۔ سام سنگ کے جدید ترین فون کے حوالے سے کئی افوائیں اور لیک معلومات زیر گردش رہی ہیں جن میں سے کئی دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی کی جانب سے ہی جاری کی جاتی رہی ہیں۔

جولائی میں یورپ میں سام سنگ کے کئی آفیشل پیچز پر حادثاتی طور پر گلیکسی نوٹ 10 کی تفصیلات شائع ہو گئیں تھیں جن میں اس کے رنگ، آپریٹنگ سسٹم، سٹوریج کے مختلف آپشنز کی معلومات شامل تھیں۔

حالیہ برسوں میں سمارٹ فون کی صنعت میں یہ رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور آفیشل تقریبات میں حقیقی طور پر متعارف کروانے کے لیے کچھ بھی نہیں باقی بچتا۔

یہ پہلے سے ہی معلوم تھا کہ سام سنگ نوٹ 10 کے دو مختلف ورژن متعارف کروائے جائیں گے۔ پہلی بار گلیکسی نوٹ میں دو مختلف سائز بھی لائے گئے ہیں لیکن لانچ تک کچھ معلومات مخفی ہی رہی ہیں۔

نوٹ 10 کا کیمرہ پہلے سے بہتر کارکردگی کا حامل ہے جس میں تھری ڈی سکینگ کے ساتھ ساتھ آگمینٹڈ ریلیٹی فنکشن کے فیچرز بھی رکھے گئے ہیں۔ ان میں ایس پین کا جدید ورژن بھی ڈالا گیا جو موشن ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے صارف کو دور بیٹھے اپنا فون کنٹرول کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔

گلیکسی نوٹ 10 کی قمیت 950 امریکی ڈالر جبکہ گلیکسی نوٹ 10 پلس 1100 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ دونوں فونز 23 اگست سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی