پاکستان کی سب سے بلند جھیل، رش لیک

15 ہزار فٹ بلند رش لیک کی سیر، جو پاکستان کی بلند ترین اور دنیا کی 25 بلند ترین جھیل ہے۔

گلگت بلتستان کے ضلع نگر کے علاقے ہوپر میں پاکستان کی سب سے بلند ترین جھیل رش واقع ہے۔ یہ جھیل سطح سمندر سے 4700 میٹر یعنی 15510 فٹ بلندی پر واقع ہے، اور دنیا کی 25 ویں بلند ترین جھیل ہے۔


رش لیک تک جانے کے لیے ہوپر گاؤں 12 گھنٹے پیدل سفر ہے۔ اکثر سیاح اس فاصلے کو دو مرحلوں میں مکمل کرتے ہیں۔

یہ جھیل گلگت بلتستان کی وادیِ نگر میں واقع ہے۔ یہاں پہنچنے کے لیے سب سے پہلے ہنزہ جانا پڑتا ہے۔ 

اس جھیل تک جانے کے سفر میں سیاحوں کو ہوپر گلیشیر، برپو گلیشیئر اور مئیر گلیشیئر سے بھی گزرنے کا موقع ملتا ہے۔

دشوار گزار راستے میں کئی سرسبز چراگاہیں بھی آتی ہیں۔


ضلع نگر کی انتظامیہ اور ھوپر یوتھ نے اس علاقے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہاں ثقافتی میلے کا انعقاد کیا۔



ٹریکنگ کے شوقین افراد تین سے چار روز کے لیے یہاں آتے ہیں۔

رش لیک پہنچے کے بعد یہاں سے گولڈن پیک، راکاپوشی، دیران پیک سمت درجن بھر بلند چوٹیوں کے نظاروں کیے جا سکتے ہیں۔

ہوپر کے لوگ پرامن اور انتہائی مہمان نواز ہیں۔

رش لیک دیکھنے کے لیے غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔

(تصاویر: عبدالرحمٰن بخاری)

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ماحولیات