فٹ بالر محمد صالح نے اپنے 11 سالہ مداح کا دل کیسے جیتا

گیارہ سالہ لیوس فاؤلر جو لیورپول کے شدید مداح ہیں، اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو دیکھ کر وہ اتنے جذباتی ہوئے کہ انہیں دیکھنے کی کوشش میں کھمبے سے ٹکرا گئے۔

فٹبالر محمد صالح نے اپنے ایک مداح کو اس وقت خوش کر دیا جب وہ انہیں دیکھ کر اتنا جذباتی ہوا کہ انہیں دیکھنے کے لیے ان کی گاڑی کے ساتھ  بھاگتے ہوئے ایک کھمبے سے جا ٹکرایا۔

لیورپول کے مداح گیارہ سالہ لیوس فاولر اپنے دس سالہ بھائی ازیک کے ساتھ تھے جب انہوں نے صالح کو لیورپول کے میلوڈ تربیتی گروانڈ سے اپنی بینٹلے گاڑی میں نکلتے ہوئے دیکھا۔

اس کوشش میں کہ وہ اپنے ہیرو کو پاس سے دیکھ سکیں، دونوں بھائیوں نے صالح کا تعاقب کیا ۔ لیکن لیوس ایک کھمبے کے ساتھ جا ٹکرائے اور بےہوش ہوگئے۔

تشویش میں مبتلا محمد صالح نے یہ حادثہ دیکھا تو اپنی گاڑی کو پیچھے کیا تاکہ معلوم کرسکیں کہ لڑکا ٹھیک تھا۔

لیوس کے والد کو کوپر نے سکائی نیوز کو بتایا ’ہم ایمبولینس منگوانے کے لیے کال کر رہے تھے کہ ہم نے انہیں گاڑی میں قریب آتے دیکھا۔ دونوں لڑکے خوشی سے چیخ رہے تھے جب وہ گاڑی سے نکلے تو ازیک پاگل ہوگیا اور ان کے ساتھ لپٹ گیا۔‘

’صالح بہت معذرت کر رہے تھے اور ان لڑکوں سے بہت پیار کر رہے تھے، دونوں لڑکے بہت خوش تھے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک تصویر بنوانے کے بعد لیوس کو ایلڈر ہے چلڈرن ہسپتال اپنے ٹوٹے ہوئے ناک کے علاج کے لیے لے جایا گیا۔

کوپر کا کہنا تھا کہ ’ہم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے تھے کہ انہوں نے دونوں بچوں کو اتنا اچھا محسوس کرنے کا موقع دیا۔ صالح یقینا ایک بڑا انسان ہے۔ وہ عالی سپر سٹار ہے اور انہیں آج رکنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ ہم بس ان کے شکر گزار ہیں۔‘

واقعے کے بعد لڑکوں کے والد جو کوپر نے ٹوئٹر پہ تصاویر بھی جاری کیں۔ 

 

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال