بھاگنے والے مگر مچھوں کی فارم ہاؤس واپسی

سٹیل ٹاؤن میں واقع پاکستان سٹیل ملز کے فلٹر پلانٹ کے نزدیک ایک نجی فارم میں لوگوں کی تفریح کے لیے ایک بڑے تالاب میں سات مگر مچھ رکھے گئے تھے۔

فارم ہاؤس کی چاردیواری کا ایک حصہ گرگیا تھا جس کے بعد فارم ہاؤس کے تالاب سے مگر مچھ باہر نکل گئے تھے (محکمہ جنگلی حیات سندھ)

حالیہ بارشوں کے دوران کراچی کے علاقے سٹیل ٹاؤن کے ایک نجی فارم ہاؤس کی دیوار گرنے کے بعد فارم ہاؤس کے تالاب میں رکھے سات مگر مچھوں میں سے بھاگ جانے والے پانچ مگرمچھ محکمہ جنگلی حیات سندھ کی ایک ٹیم نے پکڑنے کے بعد فارم ہاؤس کے مالک کو واپس کر دیے ہیں۔

سٹیل ٹاؤن میں واقع پاکستان سٹیل ملز کے فلٹر پلانت کے نزدیک ایک نجی فارم میں لوگوں کی تفریح کے لیے ایک بڑے تالاب میں سات مگر مچھ رکھے گئے تھے۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ کے افسر اور مگر مچھ پکڑنے والی ٹیم کی سربراہی کرنے والے عدنان حامد خان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ حالیہ دنوں شہر میں موسلادھار بارشوں کے بعد جمعے کو فارم ہاؤس کی چاردیواری کا ایک حصہ گرگیا تھا جس کے بعد فارم ہاؤس کے تالاب سے مگر مچھ باہر نکل کر فار ہاؤس کے نزدیک بہنے والے برساتی نالے میں چلے گئے تھے۔

بعد میں جمعرات کو نالے سے بارش کا پانی کم ہونے کے باعث مگر مچھ ظاہر ہوئے جنھیں دیکھ کر مقامی لوگ فائرنگ کرکے مارنا چاہ رہے تھے۔

بقول عدنان حامد خان ’اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلی حیات سندھ کی ایک ٹیم نے سٹیل ٹاؤن تھانے سے پولیس اہلکاروں کی مدد لی تاکہ لوگوں کو مگرمچھ مارنے سے باز رکھا جاسکے۔ فارم ہاؤس کے ساتھ بہنے والے نالے میں سے تین مگر مچھ اسی وقت پکڑ لیے گئے تھے مگر دو کا پتہ نہیں چل رہا تھا، جنھیں تلاش کے بعد رات میں پکڑ لیا گیا اور بعد میں فارم ہاؤس کے حوالے کر دیا گیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جب ان سے پوچھا گیا کہ نجی فارم ہاؤس انتظامیہ کے پاس چھوٹے چڑیا گھر میں مگرمچھ رکھنے کا لائسنس ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے باعث محکمہ جنگلی حیات سندھ کا دفتر بند ہے مگر پیر کو دفتر کھلنے پر پتہ لگایا جائے گا کہ مگرمچھ رکھنے کا لائسنس ہے یا نہیں۔ اگر لائسنس جاری نہیں ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کی محکمہ جنگلی حیات سندھ کے قوانین کے تحت نجی چڑیا گھر کا لائسنس لینا ضروری ہے مگر صرف مگر مچھ کے لیے علیحدہ لائسنس پر کوئی قانون نہیں بنا ہوا۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق کراچی میں نجی چڑیا گھروں میں ایک سو کے قریب شیر اور تین سو سے زائد مگر مچھ رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں منگھوپیر کی درگاہ پر 50 اور دو سو کے قریب مگر مچھ سمیزو نامی ایک نجی چڑیا گھر میں رکھے گئے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں دریا کا پانی بھرنے کے بعد ایک گھر کی چھت پر ایک مگر مچھ کو دیکھا گیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان