سری لنکن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آئے گی

دونوں ملکوں کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے نو اکتوبر تک بالترتیب کراچی اور لاہور میں ہوگی۔

مختلف فارمیٹ کے میچز میں حصہ لینے کے بعد مہمان ٹیم 10 اکتوبر کو واپس سری لنکا روانہ ہو جائے گی (فائل تصویر: اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق سری لنکن ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے اگلے ماہ پاکستان آئے گی۔

 تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے نو اکتوبر تک ہوگی جبکہ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

شیڈول کے مطابق تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی کراچی کرے گا جبکہ تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کا میزبان لاہور ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر کو ہوگا جبکہ تیسرا ایک روزہ میچ دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اسی طرح تین ٹی ٹوئنٹی میچز بالترتیب پانچ، سات اور نو اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔

اس سے پہلے پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے تحت اکتوبر میں سری لنکا کی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے میزبانی کرنی تھی جس کے بعد لنکن ٹیم نے دسمبر میں ایک بار پھر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا تھا۔

تاہم چیئرمی  پی سی بی احسان مانی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد اس سیریز میں ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا اور اب  نئے شیڈول کے مطابق سری لنکا کی ٹیم 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گی۔

مختلف فارمیٹ کے میچز میں حصہ لینے کے بعد مہمان ٹیم 10 اکتوبر کو واپس سری لنکا روانہ ہو جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ