بھارتی فوج کے خلاف بیان، ارندھتی رائے پر تنقید

پاکستان اور بھارت کی فوج سے متعلق بھارتی مصنفہ اور نقاد ارندھتی رائے کے ایک بیان نے سرحد کے دونوں طرف نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

(اے ایف پی)

پاکستان اور بھارت کی فوج سے متعلق بھارتی مصنفہ اور نقاد ارندھتی رائے کے ایک بیان نے سرحد کے دونوں طرف نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

کشمیر بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارندھتی رائے نے ٹویٹ کی کہ جس طرح جمہوری بھارت نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف فوج تعینات کی ہے، اس طرح پاکستان نے اپنے لوگوں کے خلاف فوج تعینات نہیں کی۔

بھارت میں ارندھتی کو اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کی رکن شمع محمد نے ٹوئٹر پر لکھا ارندھتی رائے کو شرم آنی چاہیے۔

شمع کا کہنا تھا وہ ارندھتی کی پہلے عزت کیا کرتی تھی مگر اب نہیں کیا کریں گی کیونکہ انہوں نے نہ صرف ’میرے بھارت کی بے عزتی کی ہے بلکہ پاکستانی فوج کی تعریف کی ہے‘۔

ارندھتی کے بیان پر سوشل میڈیا صارف سنگیتا کا کہنا تھا دائیں بازو کو ارندھتی کے بیان سے نفرت ہو رہی ہے، مگر وہ جو بھی کہہ رہی ہیں صحیح کہہ رہی ہیں۔

تجزیہ کار پردیپ بھنڈاری نے ارندھتی رائے کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ان کی تربیت عمران خان نے کی ہے۔

ان کا کہنا تھا بھارت کی آزادی سے پہلے کمیونسٹ چاہتے تھے کہ برطانیہ بھارت کو 17 حصوں میں تقسیم کرے اور آج وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایک بھارتی صارف نے یہ بھی لکھا کہ لوگوں نے ارندھتی کے بیان کو غلط پیش کیا کیونکہ وہ کہہ رہی ہیں کہ پاکستان نے ’اُس طریقے سے‘ فوج کا استعمال نہیں کیا جس طریقے سے بھارتی فوج نے تعیناتی کی۔

بھارت میں بیشتر حلقوں نے جہاں ارندھتی رائے کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پاکستانی صارفین ارندھتی کے بیان کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔

پاکستانی صارف فخرالہدی نے ارندھتی رائے کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ’سچ بولا‘۔

ایک اور صارف فیضان بن فیروز کے مطابق بھارت میں ارندھتی سے نفرت اس لیے کی جاتی ہے کیونکہ وہ سچ بولتی ہیں۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ