رافیئل نڈال کی اینڈی مرے کو اپنی ذاتی کشتی کی پیشکش

مرے کولہے کی ہڈی کے آپریشن کے بعد کھیل میں واپسی پر ٹینس کے دوسرے درجے کا چیلنجر ٹورنامنٹ نڈال کے ملک سپین میں کھیل رہے ہیں۔

رافیئل نڈال نے کہا: ’میں اینڈی مرے کو وہاں کھیلتا دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ بلاشبہ یہ ہمارے لیے بڑی خبر ہے بلکہ خود اینڈی مرے اور کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی یہ بڑی خبر ہے۔ میری نیک خواہشات اینڈی کے ساتھ ہیں‘(اے ایف پی)

سپین سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی رافیئل نڈال نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سکاٹش کھلاڑی اینڈی مرے کو بحیرہ روم میں واقع تفریح کے لیے معروف جزیرے میورکا میں اپنی کشتی دینے کی پیشکش کی ہے جہاں اینڈی مرے کولہے کی ہڈی کے آپریشن کے بعد کھیل میں واپسی پر ٹینس کے دوسرے درجے کے چیلنجر ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رافیئل نڈال آسٹریلیا کے نمبر 60 جان ملمین کے خلاف 3-6، 2-6، اور 2-6 سے جیت کر یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوئے ہیں جبکہ اسی روز اینڈی مرے نے رافیئل نڈال اکیڈمی کے تحت سپین میں جاری چیلنجر ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں غیر معروف کھلاڑی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

رافیئل نڈال نے کہا: ’میں اینڈی مرے کو وہاں کھیلتا دیکھ کر بہت خوش ہوں۔ بلاشبہ یہ ہمارے لیے بڑی خبر ہے بلکہ خود اینڈی مرے اور کھیلوں کی دنیا کے لیے بھی یہ بڑی خبر ہے۔ میری نیک خواہشات اینڈی کے ساتھ ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’میں نے چند روز پہلے انہیں ٹیکسٹ میسج کیا تھا کہ اگر آپ کو کسی چیز کی ضرورت ہو تو مجھے بتائیں۔ آپ کشتی پر سیر کے لیے جانا چاہتے یا کچھ اور تو میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں۔ بس آپ مجھے بتائیں۔‘

اینڈی مرے 14 برس میں پہلی بار چیلنجر سرکٹ پر کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی رینکنگ میں 115 ویں نمبر کے سلوواکیہ کے کھلاڑی ناربرٹ گومبوس کو 3-6, 4-6 سے ایک ایسے میچ میں شکست دی جسے وہ اپنی سنگلز فارم کو بحال کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

تین بار کے گرینڈ سلم چییمپئن اینڈی مرے کا جنوری میں کولہے کا آپریشن ہوا تھا۔ اس سے پہلے انہیں آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ سے نکلنا پڑا تھا۔ انہوں نے ڈبلز کھیل کر ٹینس میں واپسی کا راستہ ہموار کیا۔ انہوں نے جون میں کھیل کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

رافیئل نڈال نے مزید کہا: ’قسمت ان کا بہترین انداز میں ساتھ دے۔ میرے ملک میں کھیلنے سے زیادہ بڑی خبر یہ ہے کہ وہ حالیہ برسوں میں بڑی جدوجہد کے بعد ٹینس کورٹ میں واپس آ کر سنگلز کھیل رہے ہیں۔ میں ان کے لیے بہت خوش ہوں۔ یہ بہت خاص بات ہے۔‘

نڈال نے کہا: ’انہوں نے جانے اور چیلنجر کھیلنے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ یہ ہیں میرے جذبات، میں اس صورتحال کو ایسے ہی دیکھتا ہوں۔‘

’اگر اپنے آپ کو زیادہ اچھا محسوس نہیں کرتے تو آپ معمول کے مطابق ٹور کھیلتے ہیں اور چلیں دیکھتے ہیں یہ کیسا رہتا ہے۔ اگر اینڈی جیسے کھلاڑی جانے اور میچ کھیلنے کے قابل ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ جسمانی طور پر فٹ ہیں اور میچز کھیلنا چاہتے ہیں۔‘

رافیئل نڈال نے اپنی نظریں چوتھے یو ایس اوپن میں کامیابی پر جما رکھی ہیں۔ دوسرے راؤنڈ میں ان کا مقابلہ ٹینس کے ایک اور آسٹریلوی کھلاڑی تھناسی کوکیناکیس سے ہوگا جبکہ اس سے پہلے انہوں نے دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والے راؤنڈ میں جان ملمین کو ہرایا جنہوں نے ایک سال قبل ایک میچ کے آخری 16 منٹ میں راجر فیڈرر کو اپ سیٹ کر دیا تھا۔

رافیل نڈال نے کہا: ’جس انداز میں آج رات میں کامیاب ہوا اس پر خوش ہوں۔ یہ اچھا آغاز ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا: ’آرتھر ایس سٹیڈیم میں رات کے سیشن میں واپسی خاص بات ہے۔ آغاز میں پہلا میچ ہمیشہ ایک حد تک نیا ہوتا ہے چاہے آپ اس سٹیڈیم میں کئی بار کھیل چکے ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’میرا خیال ہے کہ آج رات میں مثبت جذبات میں تھا۔ مجھے روز کھیل میں بہتری لاتے رہنے کی ضرورت ہے۔ اس نتیجے کے ساتھ جیت سے مجھے مزید پریکٹس کا موقع ملے گا۔مجھے امید ہے کہ پرسوں کے لیے تیار ہوں گا۔ میں جانتا ہوں کہ دوسرے راؤنڈ میں تھناسی کا مقابلہ مشکل چیلنج ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹینس