شہزادی ڈیانا— جو کبھی فیشن آئیکون تھیں

31 اگست 1997 کو لیڈی ڈیانا کی وفات کے 22 سال بعد بھی دنیا ان کے شاہی انداز اور فیشن کے سحر میں گرفتار ہے۔

10

شہزادی ڈیانا 4 اگست، 1982 کو اپنے بیٹے شہزادہ ولیم اور شاہی خاندان کے ساتھ(اے ایف پی)

ایک شہزادی اور انسان دوست ہونے کے ناطے آنجہانی لیڈی ڈیانا کی میراث ان کے ملبوسات سے بہت بلند ہے۔

بہرحال 31 اگست 1997 کو ان کی وفات کے 22 سال بعد بھی دنیا ان کے شاہی انداز، طرز زندگی اور فیشن کے سحر میں گرفتار ہے۔

حال ہی میں ماڈل ہیلی بیئبر کے ساتھ ’ووگ پیرس‘ کے فوٹو شوٹ کے لیے لیڈی ڈیانا کے ملبوسات اور ان کے سٹائل سے ہی تحریک لی گئی ہے۔

نوزائیدہ شہزادے ہیری کو گود میں اٹھا کر لِنڈو ونگ ہسپتال کے باہر نکلتے ہوئے زیب تن کیے گئے پولکا ڈاٹ سموک لباس سے لے کر، خاوند شہزادہ چارلس کے کیملا کے ساتھ تعلقات کے اعتراف کے بعد پہنے گئے ’انتقامی لباس‘ تک، لیڈی ڈیانا کے ملبوسات اُس دور کے سب سے زیادہ متاثر کن سمجھے جاتے تھے۔

فیشن لیبل ’آف وائٹ‘ کے موسم بہار / موسم گرما 2018 کی کلیکشن کو شہزادی ڈیانا کے بہت سے مشہور ملبوسات سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے، جن میں سائیکلنگ شارٹس سے لے کر بلیزر کے ساتھ پیسٹل سوٹ اور پاور شولڈرز تک سب شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ڈچز آف سسیکس اور ڈچز آف کیمبرج اپنی آنجہانی ساس کے وارڈروب کی معترف ہیں جنہوں نے کئی مواقع پر اس کا کھل کر اظہار بھی کیا۔

2018 میں کیٹ مڈلٹن سفید لیئس کالر والے سرخ لباس پہنے ہوئے شہزادہ لوئس کو گود میں اٹھائے سینٹ میری ہسپتال سے باہر نکلی تھیں۔ یہ اسی طرح کا منظر تھا جب لیڈی ڈیانا 1984 میں نوزائیدہ شہزادہ ہیری کے ساتھ اسی اسپتال سے باہر آئیں تھی۔

19 مئی 2018 کو شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کی تقریب کے بعد دلہن نے شام کے استقبالیہ کے لئے ایک ہالٹرنیک سٹیلا میک کارٹنی گاؤن زیبِ تن کیا تھا۔

شادی کے بعد ڈچز میگھن کو ان دائیں ہاتھ کی انگلی میں فیروزے کی ایک انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا جب وہ اور ڈیوک فروگمور ہاؤس کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ یہ انگوٹھی کبھی لیڈی ڈیانا کی ملکیت تھی۔

انگوٹھی کے ڈیزائنر، لگژری جیولری برانڈ ’آسپرے‘ نے بعد میں اس بات کی تصدیق کی کہ انگوٹھی وہی تھی جو 1990 کی دہائی میں پرنسس آف ویلز کے لئے خصوصی طور پر بنوائی گئی تھی۔

’عوام کی شہزادی‘ کے انتہائی یادگار فیشن سے بھر پور لمحوں کو دیکھنے کے لئے گیلری کو کلک کریں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی