برساتی نالوں میں ڈوب کر رپورٹنگ کرنے والے صحافی

شیخ عامر حسین کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والوں کا کام ہے تنقید کرنا اور ان کا کام ہے اس کو برداشت کرنا۔

جنوبی پنجاب میں دور دراز کے ایک علاقے سخی سرور سے مقامی صحافی شیخ عامر حسین سوشل میڈیا پر ’برساتی نالہ‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ کوہِ سلیمان سے بہنے والے برساتی نالوں کے متعلق ان کی ویڈیوز نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی وائرل ہوئی ہیں۔

انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کیونکہ صحافتی اقدار غیر محفوظ اور غلط رپورٹنگ کی اجازت نہیں دیتیں۔

انڈپینڈنٹ اردو نے شیخ عامر سے انٹرویو میں جاننے کی کوشش کی کہ ایسا کیا ہے جو انہیں اپنی جان خطرے میں ڈالنے پر مجبور کرتا ہے اور اصل برساتی نالے کوہِ سلیمان کے باشندوں کی زندگیوں میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا