بھارت اپنی ’قومی مونچھ‘ سے محروم ہو گیا

حال ہی میں ویر چکر ایوارڈ سے نوازے جانے والے بھارتی پائلٹ نے اپنی کمان جیسی مونچھوں کو کٹوا کر عام سٹائل کی مونچھ رکھ لی جس سے ان کا چہرہ بڑی حد تک تبدیل ہو گیا۔

پیر کو ابھی نندن نے بھارتی ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا کے ہمرا پٹھان کوٹ ایئر بیس سے 30 منٹ کی پرواز کی(تصویر: بھارتی خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی )

رواں سال فروری میں پاکستان میں گرفتار ہو کر رہائی پانے والے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن نے وطن واپس پہنچنے کے بعد سوموار کو پہلی بار مِگ 21 پر دوبارہ اڑان بھری لیکن اس موقع پر جاری کی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر مایوسی کا باعث بن گئیں اور وجہ تھی ان کی مشہورِ زمانہ مونچھوں کا غائب ہونا۔

ابھی نندن کی مونچھوں کا انوکھا انداز بھارت بھر میں نئے فیشن کے طور پر سامنے آیا تھا جہاں لوگ قوم پرستی کے جذبے سے سرشار ہو کر ان کے سٹائل کی مونچھیں رکھ رہے تھے۔

حد تو یہ ہے کہ لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے جون میں ونگ کمانڈر ابھی نندن کی مونچھوں کو ’قومی مونچھیں‘ قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پیر کو ابھی نندن نے بھارتی ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا کے ہمرا پٹھان کوٹ ایئر بیس سے 30 منٹ کی پرواز کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقعے پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں ویر چکر ایوارڈ سے نوازے جانے والے بھارتی پائلٹ نے اپنی کمان جیسی موچھوں کو کٹوا کر عام سٹائل کی موچھ رکھ لی جس سے ان کا چہرہ بڑی حد تک تبدیل ہو گیا۔ اس پر سوشل میڈیا کے صارفین کہاں چپ کر کے بیٹھنے والے تھے جہاں بھارت، پاکستان اور دنیا بھر سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

معروف بھارتی صحافی برکھا دت نے تبصرہ کیا: ’ سکول کے لیے بہت اچھا ہے۔ ایئر چیف اور ونگ کمانڈر ابھینندن۔ لیکن ہم ان مونچھوں کے بغیر کیا کریں گے؟‘

 

ٹوئٹر کے ایک پاکستانی صارف عدیل اظہر نے لکھا: ’کیا ہمارے مہمان ابھی نندن نے اپنی مونچھیں کاٹ دیں؟‘

Our mehmaan Abhinandan has trimmed his moustache? https://t.co/rz7Z8N5NIg

 

جانباز خان نے کا کہنا تھا: ’اوے ابھی نندن کی مونچھوں کو کیا ہوا؟ جوانوں چائے تیار رکھو، ابھی نندن نے [پاکستان] واپس آنے کے لیے ظاہری شناخت تبدیل کر لی۔‘

ویہار ویکیپیڈیا نامی ہینڈل سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا: ’ مونچھیں کہاں گئیں؟ ابھی نندن کی کٹی ہوئی بندوقچی مونچھوں نے بھارتیوں کو معمے میں ڈال دیا۔‘

کشن مترا نامی بھارتی صارف نے لکھا: ’نہیں۔۔۔۔۔۔ کیوں ابھی کیوں۔‘

NOOOOOOOOOO! Why Abhi, why? https://t.co/BR3N5zHEVq

 

سنیہیش ایلکس فلپ نامی صارف نے تبصرہ کیا: ’یہ سنجیدہ بات نہیں ہے لیکن سب سے بڑی خبر تو یہ ہے کہ ہندوستان اپنی مشہور مونچھ سے محروم ہو گیا ہے۔ ابھی نندن کا مونچھ۔‘

ایک بھارتی شہری نے ابھی نندن کو مونچھوں کے بغیر بھی ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا: ’ کمانڈر اے وی اپنی زبردست ہمت اور اعتماد کی وجہ سے کسی بھی ایئر کرافٹ کو اڑاسکتا ہے۔ لیکن اسے اپنی الگ اور علامتی مونچھوں کو کاٹنا نہیں چاہیے تھا۔ امید ہے کہ وہ اس کو مناسب وقت پر بحال کر لیں گے جب تک کہ اس کے پاس کوئی زبردستی وجہ نہ ہو۔ مونچھیں ہوں یا نہ ہوں وہ ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔‘

فروری میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی پیرا ملٹری فورسز کے اہل کاروں پر خودکش حملے کے بعد دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔

بھارت نے الزام لگایا تھا کہ دہشتگرد پاکستان سے آیا تھا۔ 25 فروری کی شب بھارتی جہازوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر محدود کارروائی کی تھی جس کے اگلے ہی روز پاکستان کی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ تباہ کر دیا تھا۔

اس طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاکستانی فوج نے پکڑ لیا تھا لیکن پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے امن کے اشارے کے طور پر ان کو رہا کردیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل