بھارتی چاند گاڑی کا پیغام: ’سو دو سو زیادہ لے لے بس لینڈ کرا دے‘

بھارتی چاند گاڑی کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات تقریباً ڈیڑھ بجے چاند کے قطبِ جنوبی پر لینڈ کرنا تھا جب چاند کی سطح سے چند کلومیٹر کی دوری پر اس کا زمین سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ اس صورتحال کو سوشل میڈیا صارفین کیسے دیکھتے ہیں، ایک نظر ڈالیے۔

’وکرم کا آخری ریکارڈ کیا گیا پیغام: بھائی سو دو سو زیادہ لے لے بس لینڈ کرا دے۔‘(ٹوئٹر)

بھارت کے خلائی مشن چندریان ٹو کی ناکامی کے بعد سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ بھارت ناکام ہو گیا (#IndiaFailed) پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ پر موجود ہے جبکہ یہ ہیش ٹیگ بھارت میں بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

بھارت کا چاند مسخر کرنے کا خواب اس وقت ٹوٹ گیا جب اس کی چاند گاڑی وکرم کا لینڈنگ کے دوران اچانک زمین سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

بھارتی چاند گاڑی کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات تقریباً ڈیڑھ بجے چاند کے قطبِ جنوبی پر لینڈ کرنا تھا جب چاند کی سطح سے چند کلومیٹر کی دوری پر اس کا انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن سے رابطہ ٹوٹ گیا۔ بھارتی انجینیئرز کو خدشہ ہے کہ ’وکرم‘ چاند پر گر کر تباہ ہو چکا ہے۔

اس ناکامی کے بعد پوری طبیعت سے بیان دینے کے لیے مشہور پاکستان کے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری کہاں چپ بیٹھنے والے تھے۔  انہوں نے فوری طور پر اپنے ٹویٹس سے بھارتیوں کے زخموں پر نمک پاشی کا کام شروع کر دیا۔

اپنی ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ مہنگے منصوبوں کی بجائے یہ پیسہ اپنی غریب عوام پر خرچ کرے۔ 

انہوں نے لکھا: ’ہندوستان کو مشورہ ہے، بغیر سوچے سمجھے چندرائین جیسے مشن بنانے یا ابھینندن جیسوں کو لائن آف کنٹرول پار، چائے پینے بھیجنے جیسے منصوبوں پر پیسہ لٹانےکی بجائے اپنے لوگوں کوغربت سے باہر نکالنے پر پیسے لگائیں۔ کشمیر بھارت کا ایک اور چندرائین ہو گا اور قیمت چندرائین سے کئ گنا زیادہ دینی پڑے گی۔

ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے لکھا: ’مودی جی سیٹلائیٹ کمیونیکیشن پر ایسے بھاشن دے رہے ہیں جیسے کہ وہ سیاست دان کی بجائے ایک حقیقی خلا باز ہوں۔ لوک سبھا کو چاہیے کہ ان سے سوال کرے کہ انہوں نے غریب قوم کے 900 کروڑ روپے کیوں ضائع کیے۔‘

 

پاکستانی وزیر کی جانب سے کی گئیں ٹویٹس پر بھارت سے شدید ردعمل سامنے آیا اور بھارتی شہریوں نے ان کو خوب ٹرولز کا نشانہ بنایا۔ ان ٹرولز کے کے بعد فواد چوہدری کہاں پیچھے رہنے والے تھے انہوں نے دوبارہ جواب داغ دیا۔

’بھارت کی جانب سے اس قسم کے ٹرولنگ ردعمل پر حیران ہوں۔ وہ مجھے ایسے گالیاں دے رہے ہیں جیسا کہ میں نے ان کے چاند مشن کو ناکام بنایا ہو۔ بھئی ہم نے کہا تھا 900 کروڑ لگاؤ ان نالائقیوں پر؟ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔ انڈیا فیلڈ۔

فواد چوہدری کی طرح دیگر پاکستانیوں نے بھی بھارت کی اس ناکامی کا بھرپور مزا لیا اور اپنے ٹویٹس کے ذریعے بھارتیوں کا خوب مذاق اڑایا۔

سماویا نامی ایک صارف نے چاند کی ایک تصویر جس پر ’ٹائلٹس فرسٹ‘ (یعنی پہلے بیت الخلا بناؤ) لکھا تھا شیئر کی اور ساتھ تبصرہ کیا: ’چاند بھارت کو یہ پیغام دے رہا ہے۔‘ 

ایک صارف نے بھارتی شخص، جن کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی تھی، کی تصور شیئر کی جس پر لکھا تھا: ’وکرم کا آخری ریکارڈ کیا گیا پیغام: بھائی سو دو سو زیادہ لے لے بس لینڈ کرا دے۔‘

  

حورین علی نے بھی چاند کی ایک تصویر شیئر کی جس پر تحریر تھا: ’انڈٰینز آر ناٹ الاؤڈ‘ (بھارتیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے)۔

دوسری جانب بھارتی صارفین نے اس ناکامی کے باوجود اپنے سائنس دانوں کو دادِ تحسین پیش کی۔

راج نامی ایک صارف نے ایک تصویر کے ساتھ  لکھا: ’دائیں تصویر سے بائیں تصویر کی جانب تک کا سفر ہماری کامیابی ہے۔ ہمیں بھارتی ہونے پر فخر ہے۔  

بھارتی شخص نصرالدین شیخ نے ترنگے کے ساتھ تحریر کیا: ’بھارت کبھی ناکام نہیں ہو سکتا۔ جو لوگ انڈیا فیلڈ ٹرینڈ کر رہے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ بھارت کی اس کاوش اور سخت محنت کو سراہیں۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ