ماحولیاتی تبدیلی: اسلام آباد کے نوجوان کیا کر رہے ہیں؟

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے 20 ستمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ دارالحکومت اسلام آباد کے نوجوانوں نے اس حوالے سے خصوصی تیاریاں کر رکھی ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے 20 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ پاکستان میں کم از کم 31 شہروں میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی کی ریلیاں نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جو لوگ اپنے شہر میں ریلی کا انتظام کرنا چاہتے ہیں وہ globalclimatestrike.net پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ مختلف شہروں کی طرف سے مختلف مطالبے کیے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں بھی ریلی نکالنے کی تیاریاں جاری ہیں اور وفاقی دارالحکومت کے نوجوانوں نے اس بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے پلے کارڈز وغیرہ بھی تیار کیے ہیں۔

یہ احتجاج 21 ستمبر کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس کے تحت کیے جارہے ہیں۔

احتجاجی مظاہروں کا یہ سلسلہ گذشتہ برس شروع ہوا جب 16 سالا گریٹا نے بین الاقوامی سطح پر تیز رفتاری سے بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلی کے خلاف آواز اٹھائی۔

گریٹا نے دنیا کی توجہ اُس وقت حاصل کی جب انہوں نے سویڈن کی پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا، جس کی وجہ سے حکومت موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کرنے پر مجبور ہوگئی۔ انہوں نے ’فرائیڈے فار فیوچر‘ کے نام سے مہم شروع کی جس میں انہوں نے دنیا کے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ دیں۔

ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والی نسلوں کے لیے سب سے زیادہ مسائل پیدا ہوں گے۔ اس مارچ کے توسط سے پاکستانی شہری بھی حکومتوں کی توجہ حاصل کرنا چاہ رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل