سوشل میڈیا: تحریک انصاف، نواز لیگ کے حامیوں میں کی بورڈ جنگ

منگل کو پاکستان میں ٹوئٹر پر #رُل_تے_گئے_آں_پر_چَس_بڑی_آئی_اے ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں دونوں ہی جماعتوں کے کارکن ایک  دوسرے پر تابڑ توڑ سیاسی حملے کر رہے ہیں۔

صارفین ملک کی خراب معاشی صورتحال، پشاور میٹرو اور صحت کے شعبے میں عوام کو پیش آنے والی پریشانیوں بیان کرنے کے لیے بھی اس ہیش ٹیگ کو استعمال کر رہے ہیں۔(اے ایف پی)

 

ویسے تو سوشل میڈیا پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اس کی حریف جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمایتیوں کی تو تڑاخ چلتی ہی رہتی ہے لیکن منگل کو پاکستان میں ٹوئٹر پر #رُل_تے_گئے_آں_پر_چَس_بڑی_آئی_اے ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں دونوں ہی جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے پر تابڑ توڑ سیاسی حملے کر رہے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اب تک اس ہیش ٹیگ سے 24 ہزار سے زائد ٹویٹس کیے جا چکے ہیں جن میں زیادہ تعداد نواز لیگ کے کارکنوں کی ہے جو گذشتہ روز نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے القاعدہ کو تربیت فراہم کرنے کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حفصہ اقبال نے بھارتی میڈیا کی عمران خان کے بیان کے حوالے سے خبر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’سلیکٹرز اب اپنی سلیکشن پر پچھتا رہے ہوں گے۔ عمران خان نے پاکستان کو بدنام کر دیا۔‘
 

 

ایک اور ٹوئٹر صارف رابی آفتاب نے عمران خان کے ’ہاٹ پلیٹ‘ بیان کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’اسے پنجابی میں ’تّتے توے‘ پر بیٹھنا کہتے ہیں جس پر آپ ہمیشہ سے ہی بیٹھے ہوئے تھے۔‘

عدنان ملک کے ہینڈل سے پی ٹی آئی کے ایک حامی نے لکھا: ’ہماری قوم خوشحال ہو سکتی تھی اگر ہم بریانی کے لیے اپنے ضمیر فروخت نہ کرتے۔ عمران خان کے وژن کو سمجھنے کے لیے آپ کو تھوڑا سا پڑھا لکھا ہونا پڑے گا۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ وہ (عمران خان) اگلی باری کی بجائے وسیع تر ملکی مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘

دوسری جانب صارفین ملک کی خراب معاشی صورتحال، پشاور میٹرو اور صحت کے شعبے میں عوام کو پیش آنے والی پریشانیوں بیان کرنے کے لیے بھی اس ہیش ٹیگ کو استعمال کر رہے ہیں۔

صولت فیروز نے خراب اقتصادی پالیسیوں کے باعث انڈس موٹرز کی بندش کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’انڈس موٹرز نے اپنا پلانٹ بند کر دیا ہے اور یہ ایک کروڑ نوکریاں دینے آئے تھے۔‘

لائن کنگ پی ایم ایل این نامی ایک صارف نے ڈینگی کی وبا کے حوالے سے لکھا: ’تبدیلی کا خیبرپختونخواہ میں ساتواں سال، ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس میں ڈینگی کے مریض رُل گئے۔‘

کنگ گروپ ہینڈل سے کیے گئے ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ایک تصویر کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا۔

سید احمد نے بھی اس ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک ٹرک کی تصویر شیئر کی۔

صارفین نے لگے ہاتھوں لاہور کے ایک ریستوران سے برآمد ہونے والے مینڈکوں پر بھی اس ہیش ٹیگ کے ساتھ خوب میمز شیئر کیے۔

شاہ نے ایک ایسے ہی میم کے ساتھ لکھا: ’لاہور کے ہوٹلوں میں مزے دار انقلاب برپا ہو چکا ہے۔‘ 

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل