عمران خان کی بال گیم اور بھیک

اقوام متحدہ میں پریس کانفرنس کے دوران اُس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک افغان خاتون صحافی نے وزیراعظم عمران خان کو فٹ بال کا کھلاڑی قرار دے دیا۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان ان دنوں نیویارک میں موجود ہیں، جہاں اقوام متحدہ میں انہوں نے گذشتہ روز پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی عمران خان کے ہمراہ موجود تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران اُس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک افغان خاتون صحافی نے عمران خان کو فٹ بال کا کھلاڑی قرار دے دیا، جس پر ملیحہ لودھی نے ان کی اصلاح کی کہ عمران خان فٹ بال نہیں، کرکٹ کے کھلاڑی رہے ہیں۔

جس پر وزیراعظم عمران خان بولے کہ ’بال گیم ہی ہے۔‘

بعدازاں اُس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب ایک اور صحافی نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ ’یو میٹ پریزیڈنٹ ٹرمپ‘ یعنی ’آپ صدر ٹرمپ سے ملے،‘ تاہم عمران خان کو شاید سننے میں غلطی ہوئی اور وہ چونک سے گئے۔

انہوں نے مذکورہ صحافی کو مخاطب کرکے کہا: ’میں سمجھا کہ آپ نے Beg (بھیگ مانگنے) کا لفظ استعمال کیا ہے۔‘

ساتھ ہی انہوں نے کہا: میں وضاحت کردوں کہ میں نے کبھی بھیک نہیں مانگی۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان