کلب میں گرفتاری پر سٹورمی ڈینیئلزکو چار لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی ادائیگی

ان کے وکیل کلارک بریوسٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس سے زیادہ پیسہ لے کر بھی یہ معاملہ ختم کر سکتی تھیں لیکن اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایسی رقم طے کی جائے جو اس معاملے میں انصاف اور توجہ دونوں حاصل کرنے میں مدد دے۔

گذشتہ سال کے آخر میں صدر کے خلاف ان کے ہتک عزت کا مقدمہ خارج ہونے پر سٹورمی کو 2 لاکھ 93 ہزار ڈالر قانونی فیس کی مد میں صدر کو دینے کا حکم دیا گیا تھا۔  (اے ایف پی)

پورن فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلزنے ریاست اوہائیو کے شہر کولمبس کے سٹرپ کلب کے خلاف 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی ادائیگی کے بعد مقدمہ واپس لے لیا ہے۔

سٹورمی ڈینیئلزنے جنوری میں ہتک عزت کا یہ مقدمہ دائر کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلق کا دعوی کرنے پر شہر کے چھ پولیس اہلکاروں نے انہیں ہراساں کیا۔

چالیس سالہ اداکارہ کو جولائی 2018 میں سیرنز جینٹلمین کلب میں پرفارمنس کے بعد ایک انڈر کور پولیس اہلکار کو غیر مناسب انداز میں چھونے کے شبے میں گرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن کچھ گھنٹوں بعد یہ الزامات واپس لے لیے گئے تھے۔

سٹورمی جن کا حقیقی نام سٹیفنی کلیفورڈ ہے کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کی گرفتاری ’سیاسی وجوہات‘ کی وجہ سے کی گئی تھی کیونکہ کولمبس شہر کے وائس یونٹ حکام ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے رجسڑڈ ارکان تھے اور انہوں پرفارمنس کے دوران انہیں جوابی طور پر گرفتارکیا۔

ان کے وکیل کلارک بریوسٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس سے زیادہ پیسہ لے کر بھی یہ معاملہ ختم کر سکتی تھیں لیکن اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایسی رقم طے کی جائے جو اس معاملے میں انصاف اور توجہ دونوں حاصل کرنے میں مدد دے۔

ابتدائی طور پر انہوں نے بطور ہرجانہ 20 لاکھ ڈالر کا تقاضہ کیا تھا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سٹورمی بتا چکی ہیں کہ و ہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے سے پہلے ان کے ساتھ جسمانی تعلقات میں رہ چکی ہیں اور اس بات کو دبانے کے لیے صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن سے رقم بھی وصول کر چکی ہیں۔

گذشتہ سال مائیکل کوہن خاموش رہنے کے بدلے سٹورمی ڈینیئلزکو 1 لاکھ تیس ہزار ڈالر اور پلے بوائے کی ماڈل کیرن میکڈوگل کو 1 لاکھ 50 ہزاد ڈالر کے ادائیگی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ ان دونوں خواتین کے ساتھ ایک دہائی پہلے قائم کسی بھی مبینہ تعلق سے انکار کرتے ہیں۔

گذشتہ سال کے آخر میں صدر کے خلاف ان کے ہتک عزت کا مقدمہ خارج ہونے پر سٹورمی کو 2 لاکھ 93 ہزار ڈالر قانونی فیس کی مد میں صدر کو دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

پورن فلم سٹار سٹورمی نے صدر ٹرمپ پر ان کے ساتھ کسی بھی تعلق کی تردید کرنے اور خاموش رہنے کی دھمکی دینے سے انکار کرنے پر مقدمہ دائر کرنے کی کوشش کی تھی۔ سٹورمی کا کہنا تھا کہ وہ کولمبس سٹرپ کلب معاملے کی رقم کو اپنے قانونی اخراجات کی ادائیگی کے لیے استعمال کریں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ جلد ہی بطور سٹینڈ اپ کامیڈین دورے کرنا شروع کریں گی۔

ان کا کہنا ہے:’ ایسا کرنے کے لیے اچھی حس مزاح کا ہونا ضروری ہے۔ ‘ انہوں نے کہا کہ:’ مجھے فخر ہے جیسے کولمبس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حالات کو بہتر کرتے ہوئے ملوث افسران کو احتساب کے دائرے میں لایا گیا۔‘

تاہم سٹورمی اور ان کے نے وکیل نے یہ نہیں بتایا کہ پولیس کیا اصلاحات متعارف کروانے جا رہی ہے۔ کولمبس شہر کے اٹارنی نے بھی اس بارے میں بیان دینے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

شہر کے اٹارنی کی ترجمان میرڈتھ ٹکر کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں فریقین کو دوران ثالثی چار لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی رقم پر معاملے طے کرنے کا کہا تھا۔ ان کے مطابق یہ رقم:’ تمام تر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت مناسب ہے۔‘

اس رپورٹ میں ایسوسی ایٹڈ پریس کی معاونت شامل ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی فلم