’یہ مت کہیں کہ میں نیا بولٹ ہوں، میں، میں ہوں‘

نوح لائلیس نے منگل کو اپنے پہلے بڑے مقابلے کے دوران دو سو میٹر دوڑ کا عالمی اعزاز جیتنے کے لیے حوصلے کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ وہ نہیں جاہتے انہیں نیا یوسین بولٹ کہا جائے۔

22 سالہ امریکی ایتھلیٹ جن کا جمیکا کے ریٹائرڈ لیجنڈ ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے (اے ایف پی )

امریکی ایتھلیٹ نوح لائلیس نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2019 میں دو سو میٹر دوڑ کے مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے دو سو میٹر کا فاصلہ 19.83 سیکنڈ میں طے کیا۔ اس طرح وہ یہ مقابلہ جیت کر اپنا پہلا عالمی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

نوح لائلیس نے منگل کو اپنے پہلے بڑے مقابلے کے دوران دو سو میٹر دوڑ کا عالمی اعزاز جیتنے کے لیے حوصلے کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جاہتے کہ انہیں نیا یوسین بولٹ کہا جائے۔

22 سالہ امریکی ایتھلیٹ جن کا جمیکا کے ریٹائرڈ لیجنڈ ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے نے 19.83 سیکنڈ میں فینیشنگ لائن پار کی جس کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کو گلے لگا لیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لائلیس نے کہا ہے کہ ’گذشتہ برس انہوں نے اسی موقعے پر دوڑنا شروع کیا تھا۔ اس بارے میں سوچیں۔‘

’یہ مت کہیں کہ میں نیا بولٹ ہوں۔ میں،میں ہوں۔ اگر آپ مجھے پسند کرتے ہیں تو آپ کے لیے تفریح کا سامان فراہم کر کے مجھے خوشی ہو گی۔ یہ میرا وقت ہے۔‘

ایک ہی عمر میں لائلیس جنھوں نے 100 اور 200 میٹر کی دوڑ میں بولٹ سے زیادہ تیز رفتاری کا مظاہرہ کیا برطانوی ایتھلیٹ آدم جیمیلی سے پیچھے ہیں۔

چیمپئن شپس سے پہلے انہوں نے یوسین بولٹ کے حوالے سے بالکل ٹھیک جواب دیا۔ سوال یہ تھا کہ آیا وہ دباؤ برداشت کر لیں گے؟

انہوں نے کہا: ’میں نے اس سال کئی بار عالمی چیمپئن بننے کا سوچا۔ آپ اس کا یقین نہیں کریں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’میں ایسا فون پر کہتا ہوں۔ میں کار میں خود کلامی کرتا ہوں۔ میں ہر وقت اس بارے میں سوچتا ہوں اور بالآخر ایسا کر گزرنے کا یقین نہیں آتا۔‘

لائلیس، جنہوں نے اپنے بالوں پر گرے رنگ کر رکھا ہے، نے کہا انہیں خود پر بھروسہ ہے۔ اگر وہ زمین کے اندر کسی گہرے سوراخ میں ہوتے تو مٹی ہٹا کر باہر نکل آتے اور جیت جاتے۔

انہوں نے مزید کہا: ’میں نہیں جانتا کہ کتنے افراد نے اپنی پہلی عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لیا اور طلائی تمغہ جیتا لیکن میں نے ایسا کیا ہے۔‘

’میں صرف یہ جانتا تھا کہ مجھے جس بھی صورت حال کا سامنا ہو میں ہمیشہ اس سے نکل آتا ہوں اور جب میں نے لائن پار کی تو مجھے سکون محسوس ہوا۔‘

دو سو میٹر دوڑ میں یوسین بولٹ کا 19.19 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ اب تک برقرار ہے تاہم لائلیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اگلے سال ٹوکیو میں ہونے والے مقابلوں میں سو میٹر اور دو سو میٹر کے مقابلے میں بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل