میں سرخ بال لیے راکھ سے ابھروں گی: سلویا پلاتھ اور یوم شاعری

برطانیہ میں یوم شاعری ولیم سیگفریڈ نے 1994 میں متعارف کروایا تھا۔ وہ اس وقت سمرسیٹ ہاؤس ٹرسٹ کے چئیرمین ہیں۔

میں اپنے سرخ بالوں کے ساتھ راکھ سے ابھروں گی اور مردوں کو سانس کی طرح نگل لوں گی۔ (سلویا پلاتھ)

 

برطانیہ میں 3 اکتوبر کو منائے جانے والے شاعری کے قومی دن کے موقع پر ہم آج ان شاعروں کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے اپنی شاعری سے دنیا بھر کی ثقافت پر گہرے نقوش مرتب کیے ہیں۔ ہر سال اس دن کا ایک مختلف مرکزی خیال ہوتا ہے اس سال کا مرکزی خیال ہے ’سچ‘۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہاں وہ مصرعے، بند اور جملے پیش کیے جا رہے ہیں جو طاقتور ترین احساسات اور جذبات کو قارئین کے تخیل کی پہنچ میں لے آتے ہیں ۔

 جن شاعروں کا کلام شامل کیا گیا ہے ان میں ٹی ایس ایلیٹ، پابلو نیرودا، والٹ وٹمین، ایملی ڈنکسن کے علاوہ سلویا پلاتھ اور مایا اینجلو بھی شامل ہیں۔

لیڈی لازاروس، سلویا پلاتھ

میں اپنے سرخ بالوں کے ساتھ راکھ سے ابھروں گی اور مردوں کو سانس کی طرح نگل لوں گی۔

 

سونیٹ 16، ولیم شیکسپیئر

محبت محبت ہی نہیں جب وہ کسی تغیر سے بدل جائے یا مٹانے سے مٹ جائے۔ یہ ایک انمٹ نشان ہے جو اپنی جگہ مضبوطی سے قائم آندھیوں کو گزرتے دیکھتا ہے اور کبھی نہیں لڑکھڑاتا۔

 

میں بلندی تک پہنچوں گی، مایا اینجلو

تم مجھے تاریخ میں مطعون قرار دو اپنے کڑوے کسیلے جھوٹ سے، تم مجھے کیچڑ میں بھگو دو لیکن میں بے وزن مٹی کی طرح اڑ کر بلندی تک پہنچوں گی۔

 

میرے ابا، سلویا پلاتھ

میں بیس سال کی تھی تو میں نے کوشش کی کہ میں مر کر آپ تک پہنچ سکوں۔ میرے خیال میں میری ہڈیاں بھی ایسا کر گزرتیں، لیکن مجھے قبر سے باہر کھینچ لیا گیا اور واپس دوبارہ سے جوڑ دیا گیا۔

 

ہاول، ایلن گنسبرگ

میں نے اپنی نسل کے بہترین دماغوں کو پاگل پن سے برباد ہوتے دیکھا، وہ بھوک اور مفلسی سے برہنہ تھے۔ صبح کے وقت وہ سیاہ فاموں کے علاقے میں کوئی ہدف ڈھونڈ رہے تھے۔ اور رات کے اندھیرے میں وہ خدا کے ساتھ اس تعلق کو جلا کر خاکستر کر رہے تھے۔

 

میری بیوی کے نام، آسکر وائلڈ

جب خزاں اور سردی میں شدت آئے گی تو ہر وہ زمین جو محبت سے محروم ہے، وہ باغ کی طرح سرگوشیاں کرنے لگے گی۔ تم اس وقت سمجھو گی۔

 

نیند کے مختلف مطلب، مارگریٹ ایٹ وڈ

میں وہ سانس بننا چاہتی ہوں جو تمارے دل تک صرف ایک لمحے کے لیے جاتی ہے لیکن بس اسی طرح غیر اہم اور غیر ضروری رہتے ہوئے۔

 

ایک کھوکھلا آدمی، ٹی ایس ایلیٹ

یہ دنیا ختم ہو جائے گی لیکن ایک دھماکے سے نہیں، محض ایک سسکی سے!

 

سونیٹ 17، پابلو نیرودا

میں تمہیں چاہتا ہوں، جیسے ان اندھیروں کو چاہنا ضروری ہے جو سائے اور روح کے درمیان ایک راز ہیں۔

 

آہ کپتان، میرے کپتان، والٹ وٹمین

آہ کپتان، میرے کپتان، ہمارا دردناک سفر مکمل ہوا، ہماری کشتی نے ہر مشکل سہی ہے اور ہم وہ انعام جیت چکے جس کی ہمیں تلاش تھی۔

 

کیوں کہ میں موت کے لیے نہیں رک سکتی تھی، ایملی ڈکنسن

کیونکہ میں موت کے لیے نہیں رک سکتی تو اس نے اسے روک دیا، گھوڑا گاڑی میں صرف ہم تھے اور ہمارے ساتھ ہمیشہ کی زندگی۔

 

دوسرا جنم، ڈبلیو بی ییٹس

خون کی لہروں کے بند کھول دیے گئے ہیں۔ ہر طرف معصومیت غرق ہو چکی ہے۔ اچھے انسان جذبے سے محروم ہیں اور برے لوگ جنون سے بھرے ہوئے ہیں۔

 

قدیم ملاح کی آہ، سموئیل ٹیلر کولریج

پانی، ہر سمت پانی، اتنا کہ سب کچھ ڈوب رہا تھا، پانی ، ہر سمت پانی لیکن پینے کو ایک بوند تک نہیں۔

 

امریکہ کو امریکہ بناو، لینگسٹن ھیگز

میں ایک غریب سفید فام ہوں، جسے لوٹا اور تقسیم کیا گیا ہے، میں ایک سیاہ فام ہوں جو داغ غلامی سجائے ہوئے ہے۔ میں ایک ریڈ انڈین ہوں جسے بے دخل کر دیا گیا ہے۔ میں ایک پناہ گزین ہوں جو امید کی تلاش میں ہے۔ لیکن مجھے وہی بے وقوفانہ منصوبہ سنایا جا رہا ہے کہ کتا کتے کو کھا کے زندہ رہے گا( یعنی صرف طاقتور کوہی جینے کا حق ہے)۔

 

مورچوں میں خودکشی کرنے والے۔ سیگفریڈ ساسون

خود پسند چہرے لیکن آنکھوں میں رحم لیے لوگ تالیاں بجاتے ہیں جب فوجی سامنے سے گزرتے ہیں۔ گھر واپس جاؤ اور دعا کرو کہ تم اس جہنم کو نہ جان سکو کہ جہاں یہ جوانی اور قہقہے جانے والے ہیں۔

یہ دن 1994 میں ولیم سیگفریڈ نے متعارف کروایا تھا جو کہ اس وقت سمرسیٹ ہاؤس ٹرسٹ کے چئیرمین ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ادب