پہلا ٹی ٹوئنٹی: حسنین کی ہیٹ ٹرک ضائع، پاکستان کو شکست

سری لنکا نے لاہور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو باآسانی 64 رنز سے ہرا دیا۔

(اے ایف پی)

سری لنکا نے ہفتے کو لاہور میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو باآسانی 64 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستانی بلے باز سری لنکا کے 165 رنز کے تعاقب میں ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

آج وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دھنشکا گوناتھیلاکا اور آوشکا فرنینڈو نے 84 رنز بنا کر مہمان ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، جس کا فائدہ بعد میں آنے والے بلے بازوں نے اٹھا اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا ڈالے۔

پاکستان کی جانب سے اپنا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے 19 سالہ فاسٹ بولر محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک کی۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں 37 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستانی بلے باز کسی بھی موقعے پر مہمان بولرز کے سامنے پر اعتماد نظر نہیں آئے۔ گریں شرٹس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 17.4 اوررز میں ہمت ہار بیٹھی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم (13)، سرفراز احمد (24) اور افتخار احمد (25) رنز بنا کر ڈبل فگر میں داخل ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے نوان پرادیپ اور اوسورو اودانا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ