پاکستان مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے: عمران خان

بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان چین کے مالی تعاون کو کبھی نہیں بھولے گا۔

وزیراعظم نے کشمیرکے مسئلے پراصولی موقف اختیار کرنے اور اقوام متحدہ میں بھی اس بات کرنے پر چین کے صدر اور حکومت کا شکریہ ادا کیا (اے پی پی)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے اور ایسا کرنے میں چین نے جو مالی تعاون کیا اس کو پاکستان کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق  بدھ کو بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے کشمیرکے مسئلے پراصولی موقف اختیار کرنے اور اقوام متحدہ میں بھی اس بات کرنے پر چین کے صدر اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے چینی صدر سے کہا: ’آپ نے مشکل کی ہر گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی۔‘

پاکستان میں موجودہ حالات پر صدر جن پنگ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اب ملک مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے اور اس میں چین کی مدد کو کھی بھلایا نہیں جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 عمران خان نے کہا: ’چین نے اپنی حمایت میں ہم سے کبھی کچھ نہیں مانگا جو ہمارے قومی مفاد کے خلاف ہو اور  ہماری غیرمشروط حمایت کی ہے۔‘

انہوں نے کہا چین نے انتہائی مشکل معاشی صورتحال سے نکلنے کےلیے پاکستان کو ایک موقع فراہم کیا ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لائحہ عمل کے تحت چین کے تعاون کو سراہا۔

 وزیراعظم نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترھویں سالگرہ پر صدر  جن پنگ  کو مبارک باد  بھی دی۔

 چین کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران چین پاکستان تعلقات کا تذکرہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو سراہا۔

انہو ں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سےتعاون کرتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان