الیکشن میں سری لنکن آرمی چیف کا بیان:وضاحت طلب

سری لنکا کے چیف الیکشن کمشنر نے وزارت دفاع سے وضاحت طلب کی ہے کہ اگلے ماہ شیڈول صدارتی الیکشن میں آرمی چیف کے بیان کو ایک امیدوار کے انتخابی اشتہار میں کیوں شامل کیا گیا؟

سری لنکن فوج کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شاویندرسلوا(اے ایف پی)

سری لنکا کے چیف الیکشن کمشنر نے وزارت دفاع سے وضاحت طلب کی ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن میں آرمی چیف کے بیان کو ایک امیدوار کے انتخابی اشتہار میں کیوں شامل کیا گیا؟

خبررساں ادارے اے پی کے مطابق یہ اشتہار گذشتہ ہفتے ایک اخبار میں شائع ہوا تھا، جس میں سری لنکن فوج کے موجودہ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل شاویندرسلوا کے وہ الفاظ شامل کیے گئے جو انہوں نے 2009 میں موجودہ صدارتی امیدوار گوتابایا راجہ پکشے کی تعریف میں کہے تھے۔

انہوں نے خانہ جنگی کے خاتمے میں کردار پر راجہ پکشے کی تعریف کی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اُس وقت راجہ پکشے اپنے بھائی کی حکومت میں چیف آف ڈیفنس تھے۔ ان کے بھائی مہیند راجہ پکشے ملک کے صدر تھے۔ 2009 میں سلوا ایک فوجی ڈویژن کے کمانڈر تھے۔

سری لنکا کے چیف الیکشن کمشنر مہیند دیشاپریا نے بدھ کو صدارتی امیدوار کے اشتہارپر تنقید کی۔

دیشاپریا نے کہا انہوں نے سیکریٹری دفاع سے وضاحت طلب کی ہے کہ صدارتی امیدوار کی مہم میں آرمی چیف کا نام کیوں استعمال کیا جا رہا ہے۔


 

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا