شاہی جوڑا چترالی رنگ میں

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن ان دنوں پاکستان میں اور آج یہ شاہی جوڑا شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے چترال گئے ہیں۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پیر کو پاکستان آئے تھے اور جمعے تک پاکستان میں ہی رہیں گے (روئٹرز)

برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ آج یہ شاہی جوڑا شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے چترال گیا۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پیر کو پاکستان آئے تھے اور جمعے تک پاکستان میں ہی رہیں گے۔

ضلع چترال کے دورے کے دوران شاہی جوڑا آج بمبورت ویلی گیا جہاں انہوں نے روایتی لباس پہنا اور وہاں کے روایتی رقص سے بھی محظوظ ہوئے۔

اس دوران کیٹ مڈلٹن نے معروف چترالی ٹوپی بھی پہنی جس پر ان کا موزانہ شہزادی ڈیانا سے کیا جانے لگا جنہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران بھی یہ ٹوپی پہنی تھی۔

ڈیانا نے اپنے 1991 کے دورے میں چترال کا دورہ کیا تھا اور مقامی لوگوں میں گھل مل گئں تھیں۔

چترال کے بمریت پہنچنے پر شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس دوران انھوں نے مقامی خواتین اور افراد سے گفتگو بھی کی۔

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو وادی بروغل کے ایک گلیشیئر پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔

اس موقعے پر شاہی جوڑے نے کیلاش قبیلے کے افراد سے بھی بات چیت کی، اور مقامی رقص بھی دیکھا۔

اس سے قبل گذشتہ روز اسلام آباد میں شاہی جوڑے کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔

اس تقریب میں پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں سمیت کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

شاہی جوڑے کو پاکستان مونومنٹ پر منعقدہ اس تقریب کے لیے رکشہ میں لایا گیا جسے خصوصی طور پر ٹرک آرٹ کے ذریعے سجایا گیا تھا۔

اس موقع پر ایک مرتبہ پھر سب کی نظریں شاہی جوڑے کے لباس پر جمی تھیں کہ انھوں نے کیا پہنا ہے۔ شہزادہ ولیم نے اس تقریب کے لیے خصوصی طور پر شیروانی پہن رکھی تھی جب کہ شہزادی کیٹ نے سبز رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔

اس تقریب سے قبل کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم نے وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

شاہی جوڑا اس دورے کے دوران لاہور بھی جائے گا۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا