’بےوقوف‘ مارش پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

انگلی کے فریکچر نے انہیں یقینی طور پر پاکستان کے خلاف برسبن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر کر دیا ہے۔ یہ میچ 21 نومبر سے شروع ہوگا۔

آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر نے انہیں ایسا کرنے پر ’بےوقوف‘ کا لقب دیا ہے (اے ایف پی)

آسٹریلیا کے آل راونڈر کرکٹر میچل مارش پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے ایک دیوار کو دائیں ہاتھ سے گھونسہ مارنے سے فریکچر کے بعد باہر ہوگئے ہیں۔

آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر نے انہیں ایسا کرنے پر ’بےوقوف‘ کا لقب دیا ہے۔

یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا جب مارش نے تسمانیا کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ کے ایک میچ میں 53 کے سکور پر آوٹ ہونے کا غصہ ڈریسنگ روم میں دیوار پر اتار رہے تھے۔

طبی معائنے پر فریکچر معلوم ہوا جس پر معذرت خواہانہ مارش نے بتایا کہ وہ چھ ہفتوں کے لیے کھیل سے باہر ہوگئے ہیں۔

اس نے انہیں یقینی طور پر پاکستان کے خلاف برسبن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر کر دیا ہے۔ یہ میچ 21 نومبر سے شروع ہوگا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ہاتھ پر پلستر دیکھا جاتا ہے۔ مارش نے صحافیوں کو بتایا کہ ’میری درمیانی انگلی، کلائی کے قریب ایک ہڈی میں فریکچر ہے۔‘

ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے اس بارے میں اپنے کوچ کو بتایا ہے تو مرش نے جواب دیا کہ ’انہوں نے مجھے بس بتایا کہ میں بنیادی طور پر بےوقوف ہوں۔‘

مارش کو حال ہی میں ٹیسٹ ٹیم میں انگلینڈ کے خلاف ایشیز سریز کے آخری میچ میں طلب کیا گیا تھا۔ اب نہیں واضح کہ آیا انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا یا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے ایک اچھا سبق ہے۔ امید ہے کہ یہ دیگر لوگوں کے لیے بھی ایک اچھا سبق ہوگا۔‘ ان کی اس غلطی سے امکان ہے کہ برسبن میں مارکس سٹونس کے لیے راستہ ہموار ہوگیا ہے۔

مارش نے کہا کہ ’بلآخر یہ کرکٹ کا کھیل ہے۔ بعض اوقات آپ ہار جاتے ہیں، بعض اوقات آپ آوٹ ہو جاتے ہیں لیکن آپ دیواروں پر غصہ نہیں اتار سکتے۔‘

پاکستان اس سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ