ایکسپلوٹنس: ایپل آرکیڈ پر دستیاب واحد پاکستانی ویڈیو گیم

بلال احمد مرزا کی بنائی ہوئی اس ویڈیو گیم کو دنیا کے ڈیڑھ سو ممالک میں ایپل آرکیڈ کے ذریعے کھیلا جا سکتا ہے اور کھیلنے کے لیے ایپل آرکیڈ کی پانچ ڈالر کی سبسکرپشن لینی ہوگی۔

پاکستان کی نئی نسل نے ایک بار پھر ملک کا نام روشن کردیا ہے۔ نوجوان بلال احمد مرزا کی بنائی ہوئی ویڈیو گیم ’ایکسپلوٹنس‘ پاکستان کی واحد گیم ہے جو ایپل کے نئے پلیٹ فارم ایپل آرکیڈ پر دستیاب ہے۔

اس گیم کو دنیا کے ڈیڑھ سو ممالک میں ایپل آرکیڈ کے ذریعے کھیلا جا سکتا ہے اور کھیلنے کے لیے ایپل آرکیڈ کی پانچ ڈالر کی سبسکرپشن لینی ہوگی۔

اس گیم کا نام ایکسپلوٹنس ہے جو ایکسپلوژن یعنی دھماکہ اور کٹنس یعنی بلی کے بچے کو جوڑ کر بنایا گیا ہے۔

بلال نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ گیم میں بلیوں کا استعمال اس لیے کیا تاکہ سب اس گیم کو کھیل سکیں۔ ’پہلے اس گیم میں لڑاکا طیارے ہوتے تھے، لیکن اس کو مزیدار بنانے کے لیے ہم نے اس میں بلیاں شامل کردیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2017 میں اس کا بِیٹا ورژن آیا تھا جو لوگوں نے کافی پسند کیا۔ اس کے بعد بلال اور ان کی ٹیم نے اس پر مزید دو سال اور   لگائے جس کے بعد یہ گیم اس قابل بنی کے ایپل کمپنی کے سامنے پیش کی جا سکے۔

بلال نے بتایا کہ پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری میں بہتری آرہی ہے۔ ’لیکن ابھی بھی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ آرٹ پڑھ کر کیا کرو گے۔ پاکستان کی گیمنگ انڈسٹری کو اچھے آرٹسٹس کی بہت ضرورت ہے۔‘

بلال نے مزید بتایا: ’یہ بہتری ضرور آئی ہے کہ لوگوں میں شعور آ رہا ہے۔ گیم بنا کر بھی آپ ایک اچھی نوکری کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹیاں بھی اس میں دلچسپی لے رہی ہیں۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی