کراچی کی خواجہ سرا آرادھیا فیلو شپ پر امریکہ چلیں

21 سالہ آرادھیا خان کو امریکی سفارت خانے نے انٹرنیشنل وزیٹرز لیڈر شپ پروگرام یعنی آئی وی ایل فیلوشپ کے لیے منتخب کیا ہے۔

اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے نے کراچی کی نوجوان خواجہ سرا اور ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن آرادھیا خان کو انٹرنیشنل وزیٹرز لیڈر شپ پروگرام یعنی آئی وی ایل فیلوشپ کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

اکیس سالہ آرادھیا خان 25 اکتوبر کی رات امریکہ کے لیے روانہ ہوئیں۔

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا: ’مجھے ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ مجھے اس بین الاقوامی فیلوشپ پروگرام کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ میں بہت خوش ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ اس فیلوشپ کے بعد میں اور بھی با اختیار بن جاؤں گی۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انٹرنیشنل وزیٹرز لیڈر شپ پروگرام یعنی آئی وی ایل فیلوشپ امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا ایک خاص اور پروفیشنل ایکسچینج پروگرام ہے، جس کے لیے دنیا بھر سے اپنے شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے ابھرتے رہنماؤں کو چنا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے لیے خود سے کوئی اپلائی نہیں کرسکتا بلکہ دنیا بھر میں موجود امریکی سفارت خانے خود سے کسی شعبے میں غیرمعمولی کام کرنے والے افراد کا چناؤ کرتے ہیں۔

آئی وی ایل پی ایک قلیل مدت کا پروگرام ہے، جس کا دورانیہ عام طور پر تین ہفتوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ جس کے دوران منتخب افراد کی اسی شعبے کے اداروں میں موجود ماہرین سے ملاقاتیں کروائی جاتی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا