مجھے کیوں پیدا کیا؟ نوجوان کا والدین کے خلاف مقدمہ

رافیل سیموئیل نے کہا، 'میں بھارت کے تمام بچوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ پر اپنے والدین کے حوالے سے کوئی بھی خدمت فرض نہیں ہے'

رافیل سیموئل سوالات کے جواب دیتے ہوئے

ممبئی کے رہائشی 27 سالہ رافیل سیموئل  کہتےہیں: ’میرے والدین نے مجھے میری مرضی کے خلاف کیوں پیدا کیا؟  اس بات پر میں جلد ہی انہیں عدالت  میں لے جانے والا ہوں۔‘

انہوں نے مزید کہا  کہ ’میں بھارت کے تمام بچوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ پر اپنے والدین کے حوالے سے کوئی بھی خدمت فرض نہیں ہے۔  مجھے اپنے ماں باپ سے محبت ہے اور ہمارا باہمی تعلق بہت اچھا ہے ۔اس کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے صرف اپنی خوشی اور لطف کے لیے مجھے پیدا کر دیا۔میری زندگی بہت  اچھی جا رہی ہے۔  لیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں آخر ایک بچہ پیدا کرکے اسےسکول جانے اور کیریئر بنانے جیسی تکلیفوں میں کیوں ڈالوں؟  وہ بھی ان حالات میں جب اس بچےنے مجھے پیدا کرنے کے لیے کوئی اجازت نہ دی ہو۔   میں ہر بھارتی بچے سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے ماں باپ سے پوچھیں کہ انہوں نے اسے کیوں پیدا کیا؟‘

تبصرہ نگاروں کے مطابق رافیل صرف لوگوں کے دماغ میں مختلف سوالات اٹھانے کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ عین ممکن ہے کہ وہ اپنے والدین کے خلاف مقدمے بازی کا ارادہ نہ رکھتے ہوں بلکہ صرف آبادی میں اندھے اضافے کے خلاف ہوں۔

کچھ والدین میں اس خبر کے خلاف شدید ردعمل بھی دیکھا گیا۔ ان کا کہنا یہ تھا کہ اگر کل کو ان کے بچے بھی ان کے خلاف اسی طرح اٹھ کھڑے ہوئے تو کیا ہو گا؟

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا