گوگل کا نیا کاغذی فون

یہ فون لوگوں کو سہولت دیتا ہے کہ وہ ایک پورے دن کے لیے تمام ضروری معلومات جیسے کہ رابطہ نمبر، نقشے اور ملاقاتوں کا شیڈول ایک پرنٹ شدہ کتابچے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

گوگل نے یہ فون صارفین کی ’ڈیجیٹل فلاح‘ کے لیے پیش کیا ہے(گوگل)

گوگل دنیا میں سمارٹ فون بنانے کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے لیکن اس کے باوجود یہ لوگوں کو موبائل کم استعمال کرنے میں مدد کر رہی ہے۔

ایک تازہ ترین تجربے میں گوگل نے صارفین کی ’ڈیجیٹل فلاح‘ کے لیے ایک پیپر فون متعارف کروایا ہے جو سمارٹ فون کے ’نشے‘ کا آسان حل ہے۔

یہ فون لوگوں کو سہولت دیتا ہے کہ وہ ایک پورے دن کے لیے تمام ضروری معلومات جیسے کہ رابطہ نمبر، نقشے اور ملاقاتوں کا شیڈول ایک پرنٹ شدہ کتابچے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

پیپر فون پر بنائی گئی ایک وڈیو میں کہا گیا: ’اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے فون پر بہت زیادہ وقت صرف کرتے ہیں اور اپنی آنکھوں کے سامنے موجود چیزوں کو نہیں دیکھ سکتے۔ ہمارے فون کا استعمال کم کرنا بہت مشکل ہو چکا ہے کیونکہ ہم ان پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ ہم نے ڈیجیٹل ڈی ٹاکس کا آسان حل نکالا ہے۔ آپ کو صرف وہ اہم ترین معلومات چننی ہوں گی اور ہماری ایپ اس کو پرنٹ کر کے ایک پیپر فون میں تبدیل کر دے گی۔‘

گوگل پہلی کمپنی نہیں جو ’ڈیجیٹل نشے‘ کے مسئلے پر توجہ دے رہی ہے۔ ایپل کے نئے آئی او ایس 12 میں بھی سکرین ٹائم نامی ایک فیچر موجود ہے جس کی مدد سے صارف اپنے آئی پیڈ یا آئی فون کے استعمال کو محدود کر سکتے ہیں۔

گوگل نے اینڈروائیڈ میں یہ فیچر شامل کیا ہے۔ اینڈروائیڈ کے لیے ’کوالٹی ٹائم مانیٹر‘ فون ایپس پر صرف کیے جانے ٹائم کا حساب لگاتی ہے اور استعمال کم کرنے پر انعامات بھی دیتی ہے۔

کئی تحقیقوں میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ سوشل میڈیا اور سمارٹ فون کا زیادہ استعمال انسان کی ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

2019 کے اوائل میں رائل سوسائٹی فار پبلک ہیلتھ نے ’سکرول فری ستمبر ‘کا آغاز کیا تاکہ لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کم کر کے ٹیکنالوجی سے اپنی زندگی کا کنٹرول واپس لے سکیں۔

جیسے ڈرائے جنوری کی مہم کا مقصد لوگوں میں شراب کے استعمال کو ختم کرنا ہے، اسی طرح ’سکرول فری ستمبر’ کا مقصد لوگوں میں فیس بک ، انسٹا گرام اور ٹوئٹر جیسے نیٹ ورکس کے زیادہ استعمال پر نظر ثانی کرنا ہے۔

آل پارٹی پارلیمنٹری، جو سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی ذہنی صحت اور فلاح کے لیے کام کرتی ہے، کے چیئرپرسن کرس المور کہتے ہیں ’ہم میں سے اکثر لوگ سوشل میڈیا کے حد سے زیادہ استعمال کے مرتکب ہوتے ہیں۔ بہت سارے پلیٹ فارمز جو استعمال کیے جاتے ہیں وہ فائدہ مند بھی ہیں لیکن کبھی اس میں سے کچھ وقت نکال لینا بھی اچھا ہوتا ہے۔ چاہے یہ سونے سے پہلے ٹائم لائن پر نظر دوڑانا ہو یا ایسے اکاؤنٹس کو فالو کرنا جو آپ کی عزت نفس کو زک پہنچا رہے ہوں یا گھر والوں اور دوستوں سے بات کرنے کے درمیان فون کا حائل ہونا ہو۔‘

گوگل کا پیپر فون کے حوالے سے کہنا ہے ’ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تجربہ آپ کو ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل ڈی ٹاکس کرنے میں مدد دے گا اور آپ ان چیزوں پر توجہ دے سکیں گے جو زیادہ اہم ہیں۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی