لوہے سے بھی مضبوط لکڑی کی سُپر کار

جاپان میں تیار کردہ کار کا ڈھانچہ اور اس کا اندرونی حصہ نان فائبر سے بنا ہے، جو پودوں سے حاصل کیا جاتا ہے اور بہت مضبوط ہے۔

این سی وی پراجیکٹ/یو ٹیوب

جاپان نے مستقبل کی ایک کار متعارف کروائی ہے جو لکڑی سے تیار کی گئی۔

کار کا ڈھانچہ اور اس کا زیادہ تر اندرونی حصہ نان فائبر سے بنا ہے، جو پودوں سے حاصل کیا جاتا ہے اور بہت مضبوط تصور ہوتا ہے۔

ٹیکنالوجی نیوز ویب سائٹ فیوچرئزم کے مطابق اس کار کی تیاری میں 22 گروپس شامل تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

کار کو اس ہفتے ٹوکیو میں ہونے والے موٹر شو کے دوران رونمائی کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ موٹر شو جاپان کی وزارتِ ماحولیات نے منعقد کیا تھا۔  فی الحال یہ کار سڑکوں تک پہنچنے سے کافی دور ہے۔

یہ گاڑی یقینی طور پر مستقبل سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کے دروازے تتلی کے پروں کی طرح کھلتے ہیں اور اس کے اتار چڑھاؤ بہت خوبصورت ہیں۔ لیکن کار بنانے والی ٹیم کی جانب سے اس کے وزن میں 10 فیصد کمی کا ہدف بہت جلد پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

کارز کاپس کے مطابق اس گاڑی میں ’ہائیڈروجن سیل کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا سوچا جا رہا ہے اور اس کی انتہائی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔‘

تاہم اگر یہ حقائق پر مبنی ہے تو یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ اس کار کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا کیونکہ اس کی کامیابی صرف اسی صورت ممکن ہے جب جاپان لوگوں کو انتہائی سست رفتاری سے گاڑی چلانے پر مجبور کر سکے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی