پرانی گاڑی چلانے کا شوق جان لے گیا

116 برس پرانی گاڑی چلاتے ہوئے راستے میں 80 سالہ بزرگ غلط موڑ کاٹتے ہوئے ایک ایچ جی وی لاری سے ٹکرا گئے اور یہ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ وہ اچھل کر گاڑی سے دور جا گرے۔

1903 ماڈل کی  ناکس رن اباؤٹ گاڑی۔ (سوشل میڈیا)

برطانیہ میں ایک بزرگ موٹروے پر اپنی  116 برس پرانی کار کی بس سے ٹکر کے بعد ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ ایم 23 موٹروے پر اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب 80 سالہ مذکورہ شخص 1903 میں بنی لکڑی کی اس ناکس رن اباؤٹ پورکیوپائن گاڑی پر لندن سے برائٹن جا رہے تھے۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ایم 23 پر غلط موڑ لیا جو اس راستے کا حصہ نہیں تھا۔

سرے پولیس نے بتایا کہ ہولے گاؤں کے قریب ان کی گاڑی غلط موڑ کاٹتے ہوئے ایک ایچ جی وی لاری سے ٹکرا گئی اور یہ ٹکر اتنی زور دار تھی وہ اچھل کر گاڑی سے دور جا گرے۔

پولیس کے مطابق انہیں جائے وقوعہ پر مردہ قرار دیا گیا۔

ان کی کار میں ایک خاتون بھی سوار تھیں جن کے بارے میں قیاس کیا جا رہا ہے کہ وہ مرنے والے شخص کی اہلیہ ہیں۔ ان خاتون کو سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں جنہیں ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سرے پولیس نے ایک بیان میں کہا: ’ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ آج صبح جے سیون ہولے کے قریب ایم 23 کے جنوب مغرب میں کیریج وے پر ایک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔‘

’تصادم 1903 ماڈل کی ناکس رن اباؤٹ پورکیوپائن گاڑی اور ایک ایچ جی وی لاری کے درمیان صبح 10 بجے کے قریب ہوا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

’حادثے کے فوری بعد کار کے ڈرائیور، ایک 80 سالہ شخص، کو جائے وقوع پر مردہ قرار دیا گیا ہے اور ایک خاتون مسافر کو شدید زخمی حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔‘

’پولیس نے آنجہانی شخص کے خاندان کو حادثے کے حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔‘

ساؤتھ ایسٹ کوسٹ ایمبولینس سروس نے بتایا کہ ایک خاتون کو سینٹ جارج ہسپتال لے جایا گیا ہے ان کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک دوسرے معمولی زخمی شخص کو جائے حادثہ پر طبی امداد مہیا کی گئی تھی۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ