گردوارہ دربار صاحب کی تصویری جھلکیاں

آج گردوارہ دربار صاحب پر سکھ یاتریوں کی آمد پر کیا ہوتا رہا، دیکھیں ان تصویری جھلکیوں میں۔

14

افتتاحی  تقریب میں شرکت کے  لیے پاکستان آنے والے  سکھ یاتری (تصویر: مونا خان/انڈپینڈنٹ اردو)

 

بارہ نومبر کو سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کی نسبت سے وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کو کرتار پور میں گردوارہ دربار صاحب اور بھارت سے پاکستان آنے جانے کے لیے راہ داری کا افتتاح کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

راہ داری کا سنگ بنیاد گذشتہ برس نومبر میں رکھا گیا تھا، جسے ریکارڈ 11 ماہ کی مدت میں مکمل کیا گیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس قدم سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئے گی۔

افتتاحی تقریب گردوارے کے احاطے میں منعقد کی گئی، جس میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، سابق بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو اور بھارتی اداکار سنی دیول سمیت بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ اس تاریخی موقعے کی چند تصویری جھلکیاں یہاں دیکھیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی