’کلاشنکوف‘ کو پیدا ہوئے 100 سال ہو گئے

2013 میں 94 برس کی عمر میں وفات پانے والے روسی فوج کے انجینیئر مخیل کلاشنکوف کو روس میں قومی ہیرو کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

روس میں دنیا کے مشہور ترین ہتھیار کلاشنکوف کے خالق مخیل کلاشنکوف کی آج (اتوار) 100 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

اس موقعے پر روسی فوج کے نوجوان کیڈٹ اور شہریوں نے مغربی ماسکو میں قائم وکٹری میوزیم کا دورہ کیا اور  ہتھیاروں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مخیل کی 100 ویں سالگرہ کے موقعے پر کئی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک جگہ پر شہریوں کو کلاشنکوف کے موجد کے حالاتِ زندگی پر مبنی فلم دکھائی گئی۔

2013 میں 94 برس کی عمر میں وفات پانے والے روسی فوج کے انجینیئرکو قومی ہیرو اور ملک کے قابل فخر فوجی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

ان کی بنائی ہوئی اسالٹ رائفل کلاشنکوف دنیا بھر میں چھاپہ ماروں اور حکومتوں میں یکساں مقبول ہے۔

روسی فوج کے کیڈٹ میکسم نےکہا کہ انہوں نے اپنے سکول کے زمانے میں کلاشنکوف کو کھولنا اور جوڑنا سیکھا۔ انہوں نے اے ایف پی کو بتایا:’آغاز میں آپ کو انگلیوں میں تکلیف محسوس ہوتی ہے لیکن اس کے بعد تمام عمل آسان ہوجاتا ہے۔‘


 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو