بکرا، شیر دوست کو تنہا چھوڑ گیا

روس کے ایک سفاری پارک میں ایک ہی پنجرے میں امور نامی شیر کے ساتھ رہنے والے بکرے تیمور کی گذشتہ ہفتے موت واقع ہوگئی۔

چار سال پہلے روس کے ایک سفاری پارک میں رکھے گئے ایک شیر کو کھانے میں زندہ بکرا پیش کیا گیا، تاہم شیر نے بکرے کو کھانے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پارک کی انتظامیہ نے بکرے کو واپس نہ نکالا کہ شاید شیر پر فطرت حاوی ہو جائے اور وہ بکرے کو کھا لے، لیکن ایسا کبھی نہ ہوا اور تیمور نامی بکرا، امور نامی شیر کے ساتھ اسی پنجرے میں رہنے لگا۔ دونوں کھیل کود کر وقت گزارنے لگے اور یہ غیر فطری دوستی دنیا بھر کے میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنی۔

گزشتہ ہفتے تیمور نامی یہ بکرا فطری موت مر گیا اور امور شیر پھر سے اپنے پنجرے میں تنہا رہ گیا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا