کرتارپورحاضری: پاکستانی مسلمان نےسکھ دوستوں کو5 لاکھ ڈالر دیے

ان پیسوں سے ایک بس خریدی گئی جس میں رہنے اور کھانے پینے کا بندوبست تھا اور سب دوست کرتار پور کی راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے۔

دنیا بھر کے سکھ منگل کو اپنے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کا 550 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ اس موقعے پر پاکستان خاص توجہ کا مرکز بنا ہے جہاں سکھوں کے دوسرے مقدس ترین مقام پر حاضری کے لیے کرتار پور کی راہداری کھول دی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تقسیمِ ہند کے بعد اس موقعے پر نہ صرف بھارت کے سکھوں کو بغیر ویزے کے سرحد پار کر کے کرتار پور کے گردوارہ دربار صاحب ماتھا ٹیکنے کا موقع ملا بلکہ دیگر ملکوں میں بسنے والے سکھوں نے بھی کرتار پور کا رخ کیا۔

ان یاتریوں میں کینیڈا سے ایک بس اور ایک گاڑی میں سوار ہو کر سڑک کے ذریعے کئی ملکوں کی سرحدیں پار کر کے پہنچنے والے ایک قافلہ بھی شامل ہے۔ اس قافلے میں ایک پاکستانی امیر خان ہیں جنہوں نے سکھ دوستوں کا کرتار پور آنے کا دیرینہ خواب پورا کرنے کے لیے انہیں پانچ لاکھ کینیڈین ڈالر کا عطیہ دیا۔

ان پیسوں سے ایک بس خریدی گئی جس میں رہنے اور کھانے پینے کا بندوبست تھا اور سب دوست کرتار پور کی راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان