دس لاکھ نوجوانوں کو ’کامیاب‘ کروانے کا حکومتی منصوبہ

حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانوں کے لیے خصوصی منصوبے ’کامیاب جوان‘ پروگرام کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے جائیں گے اور اس پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے گا۔ 

حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانوں کے لیے خصوصی منصوبے ’کامیاب جوان‘ پروگرام کے لیے 200 ارب روپے مختص کیے جائیں گے اور اس پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے گا۔ 

اس منصوبے کے تحت حکومت کا دس لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ارادہ ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسلام آباد میں ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے سے دس لاکھ نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔

اس پروگرام کے لیے سٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو اینڈ سمال فنانسنگ کی حکمت عملی بھی طے کر لی گئی ہے جبکہ وزیراعظم کی منظوری ملتے ہی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

جلاس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ نوجوان تیار رہیں حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے جبکہ حکومت نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقعے پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہو رہا ہے جبکہ وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے اور مزید منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کے خصوصی مشیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

عثمان ڈار نے بتایا کہ ہم دیگر اداروں سے رابطے میں ہیں اور نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

اس سے قبل 18 جنوری 2019 کو اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان نے نوجوانوں سے متعلق اہم اقدام کا اعلان کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کرانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل