مودی نے کشمیر کی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو بچا لیا ہے: الطاف حسین

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے ایک انٹرویو میں کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے اس اقدام سے کشمیر کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بچا لیا ہے۔

الطاف حسین نے گذشتہ رات بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی کو انٹرویو دیا (سکرین گریب/ریپبلک ٹی وی)

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے بھارت کے رپبلک ٹی وی کے اینکر ارنب گوسوامی کو گذشتہ روز انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دو بار خط لکھ چکے ہیں مگر آج تک ان کی طرف سے جواب نہیں آیا۔

کچھ دنوں پہلے الطاف حسین نے ایک تقریر میں بھارت سے درخواست کی تھی کہ اسے انہیں پناہ دینی چاہیے۔ انٹرویو میں ارنب گوسوامی نے ان سے سوال کیا کہ وہ پاکستان واپس کیوں نہیں جانا چاہتے، جس پر الطاف حسین نے جواب دیا: ’آپ چاہتے ہیں کہ میں پاکستان جا کر قتل ہو جاؤں؟‘

الطاف حسین نے کہا کہ پناہ کی بات انہوں نے باضابطہ طور پر نہیں کی تھی اور نہ ہی انہوں نے باضابطہ طور پر سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی ہے کیونکہ وہ فی الحال برطانیہ چھوڑنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں نہ سہی مگر ان کے کارکنان کو تو بھارت سیاسی پناہ فراہم کر سکتا ہے۔

الطاف حسین نے اپنے انٹرویو میں الزام لگایا کہ عاصمہ جہانگیر نے لاہور کی عدالت میں ان کے خلاف تقاریر پر پابندی لگانے کا کیس لڑا تو ان کو زہر دے کر قتل کیا گیا مگر جب ارنب گوسوامی نے ان سے اس الزام کا ثبوت مانگا تو انہوں نے دیگر واقعات کی مثالیں دیں اور کہا کہ ان کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

الطاف حسین نے کہا کہ ان کی پاکستان اور بھارت دونوں جگہ نہیں سنی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دو خط لکھے مگر ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ’نریندر مودی کی طرف سے بلوچوں کے لیے آواز اٹھانے پر ان کے شکر گزار ہیں مگر کاش وہ مہاجروں کے لیے بھی آواز اٹھاتے۔‘

ارنب گوسوامی نے الطاف حسین کی طرف سے ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘ ترانہ گانے کے حوالے سے سوال پوچھا کہ انہوں نے یہ ترانہ کیوں گایا تو الطاف حسین نے انٹرویو کے دوران دوبارہ ترانا پڑھا اور کہا: ’میں نے یہ ترانہ پڑھا تو مجھے غدار کہا گیا اور جس نے لکھا اسے تصور پاکستان کا خالق بنا دیا گیا ہے۔‘

کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ نریندر مودی نے اس اقدام سے کشمیر کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بچا لیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا