سعودی عرب کی پہلی خاتون ریسر

ریاض کے قریبی شہر درعیہ میں الیکٹرک کار ریس میں 27 سالہ ریما جفالی کو مہمان کی حیثیت سے موقع دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں پہلی بار ایک خاتون کار ریس میں حصہ لیں گی۔ ریاض کے قریبی شہر درعیہ میں الیکٹرک کار ریس میں 27 سالہ ریما جفالی کو مہمان کی حیثیت سے موقع دیا گیا ہے۔

ریما جفالی جمعے اور ہفتے کو ریس میں حصہ لیں گی۔ سعودی عرب میں خواتین کے ڈرائیونگ کرنے پر سے پابندی کو ختم ہوئے ابھی ایک سال کا عرصہ بھی نہیں ہوا ہے اور ریما جفالی پروفیشنل ریسنگ میں حصہ لینے جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’پابندی گذشتہ سال اٹھائی گئی ہے اور میں نے پروفیشنل ریس میں حصہ لینے کا سوچا بھی نہیں تھا۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین