سی پیک کے خلاف مہم: ’امریکہ حصہ تھا یا نہیں کچھ کہہ نہیں سکتا‘

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت چین کے ساتھ دوستی سے پیچھے نہیں ہٹے گی لیکن کسی اور کی آپسی محاذ آرائی کا حصہ بھی نہیں بنیں گے۔

اسد عمر نے واضح کیا کہ سی پیک کا فائدہ صرف چین ہی کو نہیں بلکہ پاکستان کو بھی ہوگا (اے ایف پی)

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت چین کے ساتھ دوستی سے پیچھے نہیں ہٹے گی لیکن کسی اور کی آپس میں محاذ آرائی کا حصہ بھی نہیں بنیں گے۔

کراچی میں سنیچر کو ایک پریس کانفرنس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’امریکہ اور چین دونوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے ہر ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری آئے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’سی پیک کے خلاف ایک مہم چلائی گئی، امریکی حکومت اس کا حصہ تھی یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔‘

اسد عمر نے واضح کیا کہ سی پیک کا فائدہ صرف چین ہی کو نہیں بلکہ پاکستان کو بھی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کسی کے خلاف نہیں ہے۔ ’ہم تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

اس سے قبل امریکہ کی جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کی نائب سیکرٹری ایلس ویلز نے جمعرات کو کہا تھا کہ ’سی پیک سے صرف چین کو فائدہ ہوگا، اور یہ بھی کہا تھا کہ امریکہ  نے اس سے بہتر ماڈل تجویز کیا تھا۔‘

ایلس ویلز نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں تھنک ٹینک ولسن سینٹر میں ایک تقریر کے دوران کہی تھی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کے لیے امداد نہیں بلکہ مالی معاملات کی ایسی شکل ہے جو چین کی سرکاری کمپنیوں کے فوائد کی ضمانت دیتا ہے جبکہ پاکستان کے لیے اس میں انتہائی معمولی فائدہ ہے۔

اسد عمر نے کا کہنا تھا کہ ’ہم نے سی پیک میں تھرڈ پارٹی کی سرمایہ کاری کی بات کی جس پر چین نے اتفاق کیا۔‘ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے فنانسنگ اور انفرا سٹرکچر منصوبوں میں سرمایہ کاری ملی ہے۔

ان کے بقول پاکستان کا بیرونی قرضہ اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ ’معیشت پر اس بوجھ کا تعلق سی پیک سے نہیں ہے۔‘

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ سی پیک کے تحت پاکستان پر 4.9 ارب ڈالر قرض ہے، پاکستان کا سرکاری قرض 74 ارب ڈالر اور چین کا حصہ 18 ارب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس گزار پاکستانیوں نے 74 ارب ڈالر کا غیرملکی قرضہ ادا کرنا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان