پانچ سلیبریٹیز اور ان کے ’لو چائلڈ‘

عموماً دنیا میں لوگوں کی شناخت ان کے والد کی نسبت سے ہوتی ہے لیکن کئی ایسی سلیبریٹیز بھی ہیں جو مبینہ طور پر اپنے بچوں کواپنا نام دینے کو تیار نہیں۔

تصاویر: بشکریہ گیٹی امیجز اور پی اے وائر

عموماً دنیا میں لوگوں کی شناخت ان کے والد کی نسبت سے ہوتی ہے لیکن کئی ایسی سلیبریٹیز بھی ہیں جو مبینہ طور پر اپنے بچوں کواپنا نام دینے کو تیار نہیں۔

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل نے ایک خبر میں ایسی ہی کچھ سلیبریٹیز کا ذکر کیا ہے، جن میں سے کچھ یہ ہیں۔

ایک امریکی عدالت کے مطابق سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیرین وائٹ سابق کرکٹر اور موجودہ وزیر اعظمِ پاکستان عمران خان کی بیٹی ہیں، تاہم عمران نے کبھی اس عدالتی فیصلے پر تبصرہ نہیں کیا ۔

ٹیرین 1992 میں عمران کی جمائمہ گولڈ سمتھ سے شادی سے تین سال پہلے پیدا ہوئیں۔ 1997 میں ایک امریکی جج نے فیصلہ دیا کہ ٹیرین عمران کی بیٹی ہیں۔

2004 میں جب سیتا وائٹ دنیا سے رخصت ہوئیں تو ان کی بیٹی کی نگہداشت جمائمہ نے سنبھال لی۔

باڈی بلڈنگ لیجنڈ اور ہالی وڈ سٹار آرنلڈ شوازنیگر 42 سالوں سے مسلز فلیکس کر رہے ہیں اور ان کے کئی پوز نوجوانوں کے پسندیدہ رہے۔

ایسے ہی ایک نوجوان  جوزف بائنا  ہیں ، جنھوں نے آرنلڈ کے ایک مشہور پوز میں اپنی تصویر شیئر کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ وہ وہالی وڈ سٹار کی کاپی ہیں۔

2011 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ٹرمینیٹر سٹار آرنلڈ کا اپنی ایک ملازمہ کے ساتھ تعلق رہا تھا اور وہ مبینہ طور پر جوزف کے والد ہیں۔

تاہم ، آرنلڈ اس خبر کی تردید کرتے ہوئے جوزف سے اپنے تعلق کو مسترد کرتے ہیں۔

تصاویر: بشکریہ کوبل ریکس اور لینڈ مارک میڈیا

پیدائش کے سرٹیفیکیٹ پر لکھا ہے کہ ’والد انہیں اپنا بیٹا تسلیم نہیں کر تے‘ لیکن اس کے باوجودکلنٹ ایسٹ وڈ اور ان کے مبینہ  بیٹے اور اداکار سکاٹ ایک دوسرے کے بہت قریب تعلقات ہیں اور دونوں پردے پر خوب رنگ جماتے ہیں۔

33 سالہ سکاٹ اور ان کی 31 سالہ بہن کیتھرین، دونوں اُس تعلق کا نتیجہ ہیں جو جیکلین ریوز اور کلنٹ کے درمیان تھا ، جب وہ سونڈرا لوک کے ساتھ رہتے تھے۔

14 سال کی عمر سے ہی سکاٹ کلنٹ کے کیلی فورنیا میں موجود فارم ہاؤس منتقل ہوگئے تھے کیونکہ کلنٹ کو ایسا ماحول بہت پسند تھا۔

سپائس گرل کی میل بی نے حاملہ ہونے پر جب ہالی وڈ سٹار ایڈی مرفی کو خبر سنائی کہ وہ باپ بننے والے ہیں تو انہوں نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

2006 میں جب مرفی سے اس حمل کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا جواب تھا: ’ میں نہیں جانتا کہ یہ کس کا بچہ ہے، جب تک یہ پیدا نہیں ہوتا اور اس کے خون کے ٹیسٹ نہیں ہو جاتے۔‘

تاہم 2007 میں مرفی کی 46ویں سالگرہ پر پیدا ہونے وا لی اینجل آئرس مرفی کے ڈی این ٹیسٹ سے ثابت ہو گیا کہ وہ ان کی ہی بیٹی ہیں۔

برازیلین ماڈل لوسیانا مورادکو حاملہ ہونے پر رولنگ سٹون کے بانی رکن، گلوکار اور شاعر کو مک جیگر کے خلاف ولدیت کا مقدمہ درج کروانا پڑا کیونکہ اُن دِنوں جیری ہال کے ساتھ رہنے والے مک جیگر اس سے انکاری تھے۔

جیگر نے کبھی لوسیا کے ساتھ تین ماہ پر کے جنسی تعلق کی تردید نہیں کی لیکن جیری کے ساتھ اپنے رشتے کو بچانے کے لیے وہ بضد رہے کہ لوکس ان کی اولاد نہیں ۔

تاہم، ایک ڈی این اے ٹیسٹ نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ہی لوکس کے والد ہیں اور اب 20سالہ لوکس ان کے بہت قریب ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی فن