دہلی میں اردو بازار کا آخری خطاط

’کوئی شوقین آ جائے، ٹائٹل یا ایک دو لائن لکھوا لے تو ٹھیک ہے، آنے والے دنوں میں اس کا کوئی مستقبل نہیں۔‘

محمد غالب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اردو بازار کے واحد خطاط ہیں۔

انہوں نے 36 سال پہلے خطاطی شروع کی، جب اس ہنر کی مانگ تھی اور خطاط بھی بہت تھے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لیکن خطاطی کی مانگ کم ہوئی تو خطاط بھی ختم ہوتے گئے۔

اب اردو بازار میں صرف محمد غالب ہی سٹیشنری کی ایک دکان کا کونہ پکڑے گاہکوں کے منتظر رہتے ہیں۔

غالب کہتے ہیں: ’کوئی شوقین آ جائے، ٹائٹل یا ایک دو لائن لکھوا لے تو ٹھیک ہے، آنے والے دنوں میں اس کا کوئی مستقبل نہیں۔ کمپیوٹر آگیا ہے۔ اب زیادہ تر کام کمپیوٹر سے ہی ہوتا ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا